تاریخ کے آئینے میں 6 جون : بہار کا باگمتی ٹرین حادثہ
تاریخ کے آئینے میں 6 جون : بہار کا باگمتی ٹرین حادثہ تاریخ میں 6 جون کی تاریخ ویسے تو کئی اہم واقعات کے لئے مشہور ہے۔ ان میں سے ایک 6 جون 1981 کو ہندوستان کی ریاست بہار میں ملک کی تاریخ کا سب سے خوفناک اور دردناک ٹرین حادثہ پیش آیا، جس میں ایک م
ٹرین حادثے کی علامتی تصویر


تاریخ کے آئینے میں 6 جون : بہار کا باگمتی ٹرین حادثہ

تاریخ میں 6 جون کی تاریخ ویسے تو کئی اہم واقعات کے لئے مشہور ہے۔ ان میں سے ایک 6 جون 1981 کو ہندوستان کی ریاست بہار میں ملک کی تاریخ کا سب سے خوفناک اور دردناک ٹرین حادثہ پیش آیا، جس میں ایک مسافر ٹرین مانسی سے سہرسا جاتے ہوئے باگمتی ندی میں جا گری۔ اس خوفناک حادثے میں تقریباً 800 سے زائد مسافروں کی جان چلی گئی اور یہ دنیا کے بڑے ریل حادثات میں شمار ہوتا ہے۔

یہ حادثہ اس وقت ہوا جب تیز طوفان اور موسلا دھار بارش کے دوران ندی کے پل کو پار کرتے ہوئے ٹرین کے نو میں سے سات ڈبے اچانک پٹری سے اتر کر پانی میں جا گرے۔ حادثے کی بڑی وجہ پٹری پر کسی جانور کے آنے کے بعد اچانک ہنگامی بریک لگانا اور موسم کی شدید خرابی بتائی جاتی ہے۔ ندی کا بہاو تیز ہونے کی وجہ سے سینکڑوں لوگ پانی میں بہہ گئے، جن میں سے کئی لاشیں کبھی مل بھی نہ سکیں، جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔

دیگر اہم واقعات:

1674 - رائے گڑھ کے قلعے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی تاج پوشی۔

1699 - 16واں مغل بادشاہ عالمگیر ثانی کی پیدائش، جس نے 1754 سے 1759 عیسوی تک حکومت کی۔

1882 - بحیرۂ عرب میں گریٹ بمبئی سائیکلون (شدید گردابی طوفان) میں ایک لاکھ لوگ ڈوبے۔

1907 - پہلا گھریلو ڈٹرجنٹ ’پرسل‘ ہینکل اینڈ کمپنی کے ذریعے مارکیٹ میں لایا گیا۔

1944 - ڈی-ڈے - اتحادی افواج نے ناازیوں کے قبضے والے فرانس پر حملہ شروع کیا۔ دوسری جنگِ عظیم کے دوران مغربی یورپ کو نازیوں کے کنٹرول سے آزاد کرانے کی شروعات ہوئی۔

1966 - سیاہ فاموں کے انسانی حقوق کے علمبردار اور کارکن جیمز میریڈتھ پر گولی چلائی گئی۔ واقعے کے وقت افریقی-امریکی نژاد میریڈتھ سیاہ فاموں کے استحصال کے خلاف پیدل مارچ پر نکلے تھے۔

1967 - اسرائیلی فوج نے غازہ پر قبضہ کیا۔

1984 - ہندوستان میں شورش کے دوران ’گولڈن ٹیمپل‘ میں 1200 سکھ مارے گئے۔

1995 - پاکستان میں بچوں (نابالغ مجرموں) کو کوڑے مارنے یا انہیں پھانسی کی سزا دینے پر پابندی عائد کی گئی۔

1997 - بینکاک میں ہندوستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور تھائی لینڈ نے ’بمسٹیک‘ نامی اقتصادی تعاون کے گروپ کی بنیاد رکھی۔

2001 - شاہی خاندان پر گولیاں دیپیندر نے ہی چلائی تھیں، چشم دید رشتہ دار راجیو شاہی کا پریس میں بیان۔

2002 - اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا۔

2004 - ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے ذریعے تمل کو ایک کلاسیکی زبان کا درجہ دیا گیا۔

2005 - ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ہندوستان اور پاکستان میں اتفاق۔

2007 - جنوبی افریقہ کی نسل پرستی مخالف رہنما ونی میڈیکیزیلا منڈیلا کے کینیڈا میں داخلے پر روک۔

2008 - کرناٹک میں بی ایس یدیو رپا کی قیادت میں بی جے پی کی پہلی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔

2008 - انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں جاپانی لیب ’کیبو‘ نے کام کرنا شروع کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande