سعودی عرب نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی روکنے کی ضرورت پر زوردیا
ریاض،05جون(ہ س)۔اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کے عمل کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی میں عام شہریوں کے مصائب تا حال جاری ہیں... اور سا
سعودی عرب نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی روکنے کی ضرورت پر زوردیا


ریاض،05جون(ہ س)۔اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کے عمل کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی میں عام شہریوں کے مصائب تا حال جاری ہیں... اور ساتھ ہی ایک بار پھر اعادہ کیا کہ سعودی عرب کسی بھی بہانے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے بے دخل کرنے کو مسترد کرتا ہے۔اس ضمن میں عبدالعزیز الواصل نے واضح کیا کہ عرب گروپ اسرائیلی اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔ اسی دوران انہوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کو نشانہ بنانے پر تل ابیب کے اقدامات کی مذمت کی۔

سعودی عرب مسلسل اس بات پر زور دیتا ہے کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں سکیورٹی اور استحکام کے حصول کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور وہ دو ریاستی حل کی حمایت کو دہائیوں سے ایک پختہ اور غیر متزلزل موقف قرار دیتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande