
اوٹاوا، 30 جون (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کینیڈا کی تاریخی ناک آو¿ٹ جیت نے ملک میں نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ کینیڈا کی جیت کاٹیلی ویژن پر تقریبا 1.18کروڑ کناڈائی لوگوں نے مشاہدہ کیا ،جوفائنل میچوں کو چھوڑ کر ورلڈ کپ کی تاریخ میں کناڈا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ناک آو¿ٹ میچ بن گیا۔
فیفا میڈیا نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پوسٹ میں اطلاع دی کہ میچ کے دوران اوسطا 52لاکھ ناظرین نے میچ دیکھا۔ یہ اعداد و شمار فی الحال ابتدائی ( رات بھر) ناظرین کے اعداد و شمار پر مبنی ہیں، جبکہ حتمی مجموعی اعداد و شمار ٹورنامنٹ کے بعد جاری کیے جائیں گے۔
کناڈا نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کا ناک آو¿ٹ مرحلہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ شریک میزبان اب 4جولائی کو آخری 16 میں مراکش کا مقابلہ کریں گے۔
مراکش نے پری کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آوٹ میں نیدرلینڈز کو 2-3 سے شکست دے کر آخری 16 میں جگہ بنائی۔ ریگولیشن ٹائم اور اضافی وقت کے اختتام پر میچ 1-1 سے برابر رہا۔
نیدرلینڈز کی جانب سے کوڈی گاکپو نے گول کیا جبکہ مراکش کی جانب سے عیسی دیوپ نے انجری ٹائم میں برابری کا گول کر کے میچ کو اضافی وقت پر پہنچا دیا۔ پنالٹی شوٹ آو¿ٹ میں، گول کیپر یاسین بونو نے کریسینسیو سومر ویل کی پنالٹی کو روک دیا،جس کے بعد اسماعیل سائباری نے فیصلہ کن پنالٹی کو گول میںتبدیل کر کے مراکش کو جیت دلائی۔
اب کینیڈا اور مراکش کے درمیان ہونے والا میچ کوارٹر فائنل میں جگہ کا فیصلہ کرے گا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی