
ہرارے، 30 جون (ہ س)۔ زمبابوے نے ہرارے میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو اننگز اور 85 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں فتح کے مارجن کے لحاظ سے یہ زمبابوے کی سب سے بڑی فتح ہے۔ میزبان ٹیم نے تیسرے دن کے دوسرے سیشن میں میچ کا اختتام کیا۔زمبابوے کی جیت کے ہیرو فاسٹ باو¿لر بلیسنگ مزرابانی، رچرڈ نگاروا اور نیومین نیامہوری تھے۔ تینوں گیند بازوں نے مل کر میچ میں مجموعی طور پر 17 وکٹیں حاصل کیں اور دونوں اننگز میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
میچ کے پہلے دن بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 140 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ زمبابوے کے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو اپنی پہلی اننگز میں صرف 140 رنز پر آو¿ٹ کر دیا۔ نیومن نیامہوری نے کیریئر کی بہترین 4/61 جبکہ بلیسنگ مزربانی اور بریڈ ایونز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
انوسینٹ کائیا کی سنچری کی بدولت زمبابوے نے 410 رنز بنائے،اور زمبابوے کی پوری ٹیم شاندار اجتماعی بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انوسینٹ کایا نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی، جس میں 140 رنز بنائے۔ کریگ ارون (60) اور ویسلے مادھویرے نے بھی اہم شراکت کی، جس سے زمبابوے کو 410 رنز بنانے میں مدد ملی اور 270 رنز کی بڑی برتری حاصل کی۔تاہم بنگلہ دیش کے اسپنر تیج الاسلام نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے، ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش کے لیے سب سے زیادہ 5 وکٹیں لینے والے شکیب الحسن (19 بار) کی برابر ی کرلی۔بنگلہ دیش کا بیٹنگ آرڈر دوسری اننگز میں بھی ناکام رہا۔ تیسرے دن 230 رنز پیچھے سے بیٹنگ کرنے آئی بنگلہ دیشی ٹیم شروع سے ہی دباو¿ کا شکار رہی۔ بلیسنگ مزربانی نے اضافی باو¿نس کا فائدہ اٹھایا اور محمود الحسن جوائے اور مومن الحق کو جلد آو¿ٹ کر دیا۔ اس کے بعد کپتان نظم الحسین شانتو اور مشفق الرحیم نے تھوڑی جدوجہد کی لیکن دونوں کوئی بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔ ٹیم کی جانب سے مشفق نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بلے باز بھی زمبابوے کے تیز گیند بازوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے۔ ڈیبیو کرنے والے امیت حسن اور تیج الاسلام نے کچھ دیر جدوجہد کی، لیکن ایک بار جب ان کی شراکت ٹوٹ گئی، بنگلہ دیش کی اننگز تیزی سے سمٹ گئی۔ بالآخر بنگلہ دیش کی دوسری اننگز 185 پر سمٹ کر زمبابوے کو اننگز اور 85 رنز سے تاریخی فتح دلائی۔مزاربانی نے دوسری اننگز میں 4 جبکہ رچرڈ نگروا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan