
میکسیکو، 30 جون (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں مراکش نے منگل کو ایک سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ میں نیدرلینڈز کو 3-2 سے شکست دے کر آخری 16 میں اپنی جگہ یقینی بنا لی۔ مقررہ 90 منٹ اور اضافی وقت کے بعد میچ 1-1 کی برابری پر ختم ہوا۔
مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے شوٹ آؤٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہالینڈ کی چوتھی پنالٹی کو روک دیا۔ اس کے بعد اسماعیل صیباری نے فیصلہ کن پنالٹی کو گول کر کے اپنی ٹیم کو یادگار جیٹ دلائی۔ راونڈ آف 16 میں اب مراکش کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا۔
گیکپو نے برتری دلائی لیکن ڈیوپ نے انجری ٹائم میں برابری کا گول کیا
کوڈی گاکپو نے دوسرے ہاف کے وسط میں گول کر کے نیدرلینڈز کو 0-1 کی برتری دلا دی۔ یہ گول ان کے لیے جذباتی بھی رہا، کیونکہ ان کے ساتھی نے ابھی کچھ دن پہلے ہی حمل میں ہی اپنے بچے کی موت کا اعلان کیا تھا۔ گاکپو گول کے بعد جذباتی ہو گئے اور ان کے ساتھیوں نے انہیں تسلی دینے کے لیے گھیر لیا۔
تاہم انجری ٹائم کے پہلے ہی منٹ میں شمس الدین طالبی کے کراس سے عیسی ڈیوپ نے شاندار ہیڈر پر گول کر کے اسکور 1-1 کر دیا اور میچ کو اضافی وقت میں بھیج دیا۔
مراکش نے زیادہ مواقع پیدا کئے
مراکش نے پہلے ہاف میں زیادہ خطرناک مواقع پیدا کیے۔ ڈچ گول کیپر بارٹ وربروگن نے نیل ال عیناؤئی اور اشرف حکیمی کی شاندار کوششوں کا بچاؤ کرتے ہوئے ناکام کر دیا۔
نیدرلینڈ کو بھی کچھ مواقع ملے لیکن مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو میچ میں برقرار رکھا۔
اضافی وقت میں بھی نتیجہ کا فیصلہ نہیں ہو سکا
مراکش اضافی وقت میں جیت کے قریب پہنچ گیا تھا، لیکن وربروگن نے ناقابل یقین دفاع کرتے ہوئے صوفیان رحیمی کی شاندار کوشش کو روک دیا۔اس کے بعد میچ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر چلا گیا۔
مراکش نے شوٹ آو¿ٹ میں ابتدائی پنالٹی گنوا دی، لیکن بونو کے شاندار بچاؤ اور صیباری کی جانب سے فیصلہ کن پنالٹی کی بدولت ٹیم نے 2-3 سے جیت کر تاریخ رقم کر دی ۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد