محکمہ پولیس میں 20 ہزار ملازمتوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے
حیدرآباد، 30 جون(ہ س)۔ بی آرایس کے ڈپٹی فلورلیڈرہریش راؤنے محکمہ پولیس میں موجود20 ہزارمخلوعہ جائیدادوں پرفوری تقررات کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے روبرو احتجاج کرنے والے بیروزگار نوجوانوں پرپولیس لاٹھی چارج کی سخت مذمت کی۔ سوشل میڈی
محکمہ پولیس میں 20 ہزار ملازمتوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے


حیدرآباد، 30 جون(ہ س)۔ بی آرایس کے ڈپٹی فلورلیڈرہریش راؤنے محکمہ پولیس میں موجود20 ہزارمخلوعہ جائیدادوں پرفوری تقررات کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے روبرو احتجاج کرنے والے بیروزگار نوجوانوں پرپولیس لاٹھی چارج کی سخت مذمت کی۔ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہاکہ سڑکوں پر اپنے جائزحقوق اورملازمتوں کے لئے پرامن احتجاج کرنے والے امیدواروں کوپولیس کے ذریعہ سڑکوں پر گھسیٹنا اورانہیں غیرقانونی طورپرگرفتارکرنا انتہائی شرمناک ہے۔ جووزیراعلی اے ریونت ریڈی کے آمرانہ اور ظالمانہ رجحانات کو واضح کرتاہے۔ ہریش راؤ نے کانگریس پارٹی کو تنقید کرتے ہوئے یاد دلایا کہ اقتدار حاصل کرنے کے پہلے سال 2 لاکھ سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ وعدے میں حکومت کی ناکامی پر بیروزگارنوجوان پرامن احتجاج کررہے ہیں لیکن ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے اور گرفتاریاں عمل میں لاتے ہوئے حقوق مانگنے والوں کوسزا دی جارہی ہے۔ ہریش راؤ نے الزام لگایا کہ ریونت ریڈی ریاست میں جمہوریت کا گلا گھونٹ کرہٹلرراج چلا رہے ہیں۔ پرامن احتجاج کرنے والے امیدواروں کو جرائم پیشہ افراد کی طرح حراست میں لینا تلنگانہ کی جمہوری تاریخ پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔ گرفتار نوجوانوں کوغیرمشروط رہا کرنے کا پولیس اور حکومت سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ خود ڈی جی پی نے محکمہ پولیس میں 20 ہزار مخلوعہ جائیدادیں ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ لہذا حکومت فوری ان جائیدادوں پر تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کریں۔ بی آر ایس پارٹی ملازمتوں کے معاملے میں بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ کھڑے رہے گی۔ سڑکوں پر احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ ایوانوں میں اس کو موضوع بحث بنائے گی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande