
نئی دہلی، 30جون(ہ س)۔ آل انڈیا ملی کونسل نے ملک کے مایہ ناز عالم دین وخطیب حضرت مولانا سید سلمان الحسینی ندوی کے سانح? ارتحال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان، متعلقین ومتبعین نیز اہل خاندان کے تئیں اظہارِ ہمدردی و تعزیت بھی پیش کی ہے۔ کونسل سے جاری تعزیتی پریس بیان میں آل انڈیا ملی کونسل کے کارگزار صدر ومعروف عالم دین، مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ حالیہ کچھ دنوں کے اندر ملک وملت کی متعدد اہم شخصیات ہم سے جدا ہو گئیں اور اہم ایسے قابل ذکر عالم و بزرگوں کی خدمات سے محروم ہو گئے۔
کونسل کے کارگزار صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ غم واندوہ سے بھری یہ خبر ہے کہ زبان اردو کے ساتھ عربی صحافت کی دنیا کا ایک عظیم انسان، عالم اسلام کے نامور عالم دین و دارالعلوم ندو? العلمائ کے سابق استاذِ حدیث، حضرت مولانا سلمان ندوی? اب ہمارے درمیان نہیں رہے اور آج قبل نماز فجر اس دارِ فانی سے عالمِ جاودانی کو رخصت فرما گئے۔ بلاشبہ آپ کی شخصیت اور آپ کی مجموعی صلاحیتوں کا اپنا انفراد تھا جس سے ہم محروم ہو گئے۔ ملتِ اسلامیہ ہندیہ کا یہ ایک عظیم خسارہ ہے۔ آپ متعدد کتابوں کے مصنف، مو¿لف ومرتب رہے، سیرت نبوی، تاریخ اسلام نیز بین الاقوامی اسلامی تعلقات و دعوتِی موضوعات پر آپ کی خدمات چار دانگِ عالم میں معروف تھیں جن کا اعتراف ملک و بیرونِ ملک کیا جاتا رہا۔آل انڈیا ملی کونسل کے آپ مرکزی رکنِ تاسیسی تھے اور ابتداً کونسل کی کئی مجالسِ خاص و دیگر پروگراموں میں آپ کی شرکت رہی۔ ہم آل انڈیا ملی کونسل کی طرف سے آپ کی اچانک رحلت پر سوگوار ہیں اور ان کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ دعاءہے کہ اللہ رب عزوجل ان کی لغزشوں کو درگزر فرمائے اور انہیں اعلیٰ علیین میں جگہ گزیں کرے۔ ہم اس موقع پر اپنے سبھی اداروں اور تنظیموں کے متعلقین کے ساتھ بھی اپنے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے ان سب کے تئیں اظہارِ رنج وملال کرتے ہیں۔
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais