25 ہزار روپے کا انعامی گوکش پولیس کاروائی میں زخمی، گرفتار
علی گڑھ, 28 جون (ہ س)علی گڑھ کے تھانہ جواں پولیس اور کرمنل انٹیلی جنس وِنگ (شہر) کی مشترکہ کارروائی میں 25 ہزار روپے کے انعامی ملزم فرمان کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم فرمان ولد شاہد، شاہ جمال ع
کاروائی کے بعد پولیس ٹیم


علی گڑھ, 28 جون (ہ س)علی گڑھ کے تھانہ جواں پولیس اور کرمنل انٹیلی جنس وِنگ (شہر) کی مشترکہ کارروائی میں 25 ہزار روپے کے انعامی ملزم فرمان کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم فرمان ولد شاہد، شاہ جمال علاقہ کا رہائشی ہے اور تھانہ کوارسی میں درج مقدمے میں کافی عرصے سے مفرور چل رہا تھا۔ اس کی گرفتاری کے لیے عدالت سے وارنٹ جاری تھا اور اس پر 25 ہزار روپے کا انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، جس کے دوران ہونے والے پولیس مقابلے میں وہ زخمی ہو گیا۔ بعد ازاں اسے علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی دیسی پستول، کارتوس اور ہونڈا شائن موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ملزم کے خلاف پولیس مقابلہ اور آرمس ایکٹ سمیت متعلقہ دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande