لکھنو سانحہ کے بعد سرکاری اسکولوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات سخت، کچن میں فائر ایکسٹنگوشر لازمی
علی گڑھ, 28 جون (ہ س)۔ لکھنو میں پیش آئے حالیہ آتش زدگی کے واقعے کے بعد محکمہ بنیادی تعلیم نے ریاست بھر کے سرکاری اسکولوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق تمام اسکولوں کے مڈ ڈے میل کچن میں فائر ایکس
لکھنو سانحہ کے بعد سرکاری اسکولوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات سخت، کچن میں فائر ایکسٹنگوشر لازمی


علی گڑھ, 28 جون (ہ س)۔

لکھنو میں پیش آئے حالیہ آتش زدگی کے واقعے کے بعد محکمہ بنیادی تعلیم نے ریاست بھر کے سرکاری اسکولوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق تمام اسکولوں کے مڈ ڈے میل کچن میں فائر ایکسٹنگوشر نصب کرنا لازمی ہوگا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

ضلع علی گڑھ کے 2,115 سرکاری اسکولوں میں 2.20 لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ محکمہ نے باورچیوں اور اساتذہ کو فائر سیفٹی کی خصوصی تربیت دینے، گیس سلنڈر، ریگولیٹر اور برنر کی باقاعدہ جانچ، خراب آلات کی فوری تبدیلی، خوراک کے معیار کی نگرانی اور کچن کی صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ یہ تمام انتظامات 13 کستوربا گاندھی گرلز اسکولوں میں بھی نافذ کیے جائیں گے۔بیسک شکشا ادھیکاری (BSA) آلوک سنگھ نے بتایا کہ ضلع کے تمام اسکولوں کو حفاظتی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ان پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

دوسری جانب اتر پردیش جونیئر ہائی اسکول ٹیچرس ایسوسی ایشن نے شدید گرمی اور لو کے پیش نظر سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلعی صدر ڈاکٹر پرشانت شرما کی قیادت میں وفد نے BSA کو میمورنڈم دیتے ہوئے اسکولوں کا وقت صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک مقرر کرنے کی درخواست کی۔ وفد کا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے باعث طلبہ اور اساتذہ کو سخت دشواری کا سامنا ہے، اس لیے بچوں کی صحت کے پیش نظر اوقات میں تبدیلی ضروری ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande