ایم ایس ایم ای وکست بھارت 2047 کی ریڑھ کی ہڈی، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں: نائب صدر
نئی دہلی، 27 جون (ہ س): نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ خرد، چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتی ادارے (ایم ایس ایم ای) ''وکست بھارت 2047'' کی سمت بھارت کے سفر کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔
ایم ایس ایم ای 'وکست بھارت 2047' کی ریڑھ کی ہڈی، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں: نائب صدر


نئی دہلی، 27 جون (ہ س): نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ خرد، چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتی ادارے (ایم ایس ایم ای) 'وکست بھارت 2047' کی سمت بھارت کے سفر کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے ہفتہ کے روز نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں منعقدہ 'ایم ایس ایم ای دیوس 2026–ادیمی بھارت' تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ معیار پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتی اداروں کی طویل مدتی کامیابی کے لیے جدت، ٹیکنالوجی کو اپنانا اور مسلسل سیکھتے رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے صنعت کاروں سے اپیل کی کہ وہ مصنوعی ذہانت کو خطرے کے بجائے ترقی کے ایک موقع کے طور پر اختیار کریں۔

اپنے کاروباری سفر کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر نے یاد کیا کہ کس طرح انہوں نے گریجویشن کے بعد اپنے والد کی مالی مدد سے کپڑوں کا ایک چھوٹا سا کاروبار شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی زندگی میں آنے سے پہلے لگن، مسلسل سیکھنے کے جذبے اور سخت محنت کی بدولت ہی انہوں نے بنی ہوئی ملبوسات کی برآمدات کا ایک بڑا کاروبار قائم کیا۔ نوجوان صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ابتدائی مشکلات سے مایوس نہ ہوں بلکہ اپنے منتخب شعبے میں مہارت حاصل کرنے پر توجہ دیں۔

نائب صدر نے اس موقع پر پورے بھارت میں ایم ایس ایم ای کو بااختیار بنانے کے مقصد سے کئی اہم ڈیجیٹل پلیٹ فارم، پورٹل اور اشاعتوں کا آغاز کیا۔ ان میں پی ایم ای جی پی 2.0 پورٹل، سمادھان 2.0 پورٹل، پی ایم ایس پورٹل، ایم ایس ایم ای گلوبل مارٹ 2.0 پورٹل، ایم ایس ایم ای ٹیسٹنگ پورٹل اور ایم ایس ایم ای آئیڈیا ہیکاتھون 6.0 شامل ہیں۔

اس پروگرام میں مرکزی وزیر برائے ایم ایس ایم ای جیتن رام مانجھی، وزیر مملکت برائے ایم ایس ایم ای شوبھا کرندلاجے، کھادی اور دیہی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئرمین منوج کوتار، وزارت اور اس سے وابستہ اداروں کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ ایم ایس ایم ای نظام سے وابستہ پالیسی ساز، صنعتی شعبے کی ممتاز شخصیات، خواتین صنعت کار، مالیاتی ادارے، ماہرین تعلیم اور دیگر اہم فریقین نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande