پی ایم سی ایچ پرنسپل معاملے پر وزیر صحت نشانت کمار کا کا سخت پیغام
پی ایم سی ایچ پرنسپل معاملے پر وزیر صحت نشانت کمار کا کا سخت پیغام۔ کسی بھی لاپرواہ، غیر ذمہ دار یا بدعنوان فرد کے لیے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں : نشانت کمارپٹنہ، 27 جون (ہ س)۔ بہار کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (پی ایم سی
پی ایم سی ایچ پرنسپل معاملے پر وزیر صحت نشانت کمار کا کا سخت پیغام


پی ایم سی ایچ پرنسپل معاملے پر وزیر صحت نشانت کمار کا کا سخت پیغام۔ کسی بھی لاپرواہ، غیر ذمہ دار یا بدعنوان فرد کے لیے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں : نشانت کمارپٹنہ، 27 جون (ہ س)۔ بہار کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (پی ایم سی ایچ) کے پرنسپل ڈاکٹر نریندر پرتاپ سنگھ کے خلاف کی گئی انتظامی کارروائی اور اس کے بعد ان کے مستعفی ہونے کے تنازعہ کے درمیان ریاست کے وزیر صحت نشانت کمار نے واضح پیغام دیا ہے کہ محکمہ صحت میں لاپروئی، غیر ذمہ داری اور بدعنوانی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں کسی بھی سطح پر بے ضابطگی پائی گئی تو سخت کارروائی جاری رہے گی۔وزیر صحت نے ہفتہ کے روزکہا کہ پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران ڈاکٹر نریندر پرتاپ سنگھ کا موقف سنا جائے گا اور تمام حقائق کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت صحت کی خدمات میں شفافیت، جوابدہی اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے اور کسی بھی افسر یا ملازم کی طرف سے لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔نشانت کمار نے بتایا کہ پرنسپل کو 23 جون کواسپتال کا معائنہ کرنے اور ایک تقریب میں شرکت کے لیے پی ایم سی ایچ پہنچنے سے پہلے اس دورے کی اطلاع دی گئی تھی۔ اس کے باوجود ڈاکٹر نریندر پرتاپ سنگھ معائنہ کے دوران اسپتال میں موجود نہیں تھے۔ وزیر کے مطابق انہوں نے محکمہ کو اپنی غیر حاضری کی پیشگی اطلاع نہیں دی اور رابطہ کرنے پر فون کال کا جواب نہیں دیا۔وزیر صحت نے کہا کہ حکومت کا مقصد نہ صرف کارروائی کرنا ہے بلکہ سرکاری اسپتالوں میں صحت کی خدمات کے معیار کو بھی بہتر بنانا ہے۔ اس مقصد کے لیے آنے والے دنوں میں ریاست کے دیگر سرکاری اسپتالوں میں اچانک معائنہ کیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اسپتالوں کا کام زیادہ جوابدہ اور شفاف ہوجائے۔قابل ذکر ہے کہ 23 جون کو وزیر صحت نشانت کمار نے ایک سرکاری تقریب کا معائنہ کرنے اور اس میں شرکت کے لیے پی ایم سی ایچ کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت اسپتال کے پرنسپل ڈاکٹر نریندر پرتاپ سنگھ ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے۔ محکمہ صحت کا الزام ہے کہ اس واقعہ کی پیشگی معلومات ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی غیر حاضری سے محکمہ کو آگاہ نہیں کیا۔ اس کے بعد محکمہ صحت نے انتظامی کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر نریندر پرتاپ سنگھ کو پرنسپل کے عہدے سے ہٹا دیا اور ڈاکٹر گیتا سنہا کو اگلے احکامات تک پی ایم سی ایچ کی پرنسپل کا اضافی چارج سونپاگیا ہے۔حالانکہ کارروائی کے بعد ڈاکٹر نریندر پرتاپ سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہانی کا اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ معائنے کے دن حادثاتی طور پر زخمی ہو گئے تھے اوراسپتال پہنچنے کے قابل نہیں تھے۔ اب وزیر صحت کے تازہ بیان کے بعد معاملہ مزید جانچ پڑتال کی زد میں آ گیا ہے۔ فی الحال اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقاتی رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande