
جیند، 27 جون (ہ س)۔ جولانہ کے قریب 152 ڈی پرہفتہ کی علی الصبح گرینڈ وٹارا کار پر ایک کینٹرگر گیا۔ اس حادثے میں ایک خاتون سمیت تین افراد کی موت ہو گئی، جب کہ دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس نے مقتولین کی لاشیں قبضے میں لے کر سول اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوا دیں۔ زخمی خواتین کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں علاج کے لیے پی جی آئی ایم ایس روہتک ریفر کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ سڑک پر آوارہ جانوروں کے آنے کے باعث پیش آیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
کرنال کے کچھ لوگ گرینڈ وٹارا کار میں کھاٹو شیام درشن کے لئے جا رہے تھے۔ جولانہ کے قریب اچانک ایک جانور سڑک پر آگیا، جس کی وجہ سے کار میں موجود لوگوں نے گاڑی سائیڈ پر کھڑی کر دی اور کار میں نقصان کو دیکھنے لگے۔ اسی دوران ایک تیز رفتار کینٹر نے کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے باعث کینٹر کار پر الٹ گیا اور خاتون سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس نے مقتولین کی لاشیں تحویل میں لے کر سول اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دیں۔ مرنے والوں کی شناخت کرنال کے رہنے والے دھرمپال (43)، راجکمار (50)، سویٹی (40) کے طور پر کی گئی ہے۔ جبکہ زخمیوں کی شناخت 40 سالہ نیتو اور 40 سالہ ریتو کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی خواتین کو سی ایچ سی جولانہ لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں پی جی آئی ایم ایس روہتک ریفر کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق کار کے آگے کوئی آوارہ جانور آنے کی وجہ سے کار کا اگلا بمپر ٹوٹ گیا اور اور سب گاڑی سے اتر کر سڑک پر کھڑے تھے۔ پیچھے سے آنے والے کینٹر نے کار میں ٹکر مار دی جس سے کار اور کینٹر سڑک سے نیچے کھیتوں میں جا گرے۔ کینٹرکار کے اوپر جا گرا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد