
نِتِن نوین کا تلنگانہ دورہ پارٹی تنظیم کو مضبوط کرے گا : رام چندر راؤحیدرآباد، 27 جون (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تلنگانہ ریاستی صدراین رام چندرراؤ نے ہفتہ کونامپلی ایکزہیبیشن گراؤنڈ میں ’وجئے سنکلپ سمیلن‘ کی تیاریوں کا جائزہ لیا، جوایک اہم پروگرام ہے جس سے بی جے پی کے قومی صدر نِتِن نوین خطاب کریں گے۔
رام چندر راؤ نے اس تین روزہ دورے کو تلنگانہ میں پارٹی کی موجودگی کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کن مرحلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام کارکنوں کو توانائی بخشے گا اور ریاست بھر میں تنظیمی توسیع کو تیز کرے گا۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ نِتِن نبین 28 جون کو حیدرآباد پہنچیں گے اور شمس آ باد میں بی جے پی کے نئے تعمیر شدہ رنگا ریڈی ضلع دفتر کا دورہ کریں گے، جہاں سے وہ ورچوئل طور پر رنگا ریڈی کے ساتھ دیگر نو اضلاع کے پارٹی دفاتر کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے اسے بی جے پی کی تنظیمی توسیع میں ایک سنگ میل قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً 15,000 پارٹی کارکن، بشمول بوتھ صدور، بوتھ ایجنٹس، بی ایل اے-2، ریاستی ایگزیکٹو ممبران اور جی ایچ ایم سی، ملکاجگیری اور سائبرآباد کے رہنما، ’وجئے سنکلپ سمیلن‘ میں شرکت کریں گے، جہاں بی جے پی صدر تلنگانہ کے لیے پارٹی کا سیاسی روڈ میپ پیش کریں گے۔رام چندر راؤ نے مزید بتایا کہ نِتِن نبین کے پروگرام میں ورنگل میں بوتھ سطح کے رہنماؤں سے ملاقات، گھٹکیسر کے قریب بی جے پی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کا افتتاحی اجلاس اور وی بی آئی ٹی کیمپس میں نوجوانوں و طلبہ کا اجلاس بھی شامل ہے۔۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق