ابنِ سینا اکیڈمی میں معروف معالج، شاعر و ادیب پروفیسر مسعود احمد کے اعزاز میں خصوصی نشست 29 جون کو
ابنِ سینا اکیڈمی میں معروف معالج، شاعر و ادیب پروفیسر مسعود احمد کے اعزاز میں خصوصی نشست 29 جون کو علی گڑھ،27 جون (ہ س)۔ حیدرآباد کے معروف معالج، ادیب، شاعر، ماہرِ اقتصادیات اور رینووا بی بی ہاسپٹل کے چیئرمین ڈاکٹر پروفیسر مسعود احمد کے اعزاز میں
ابن سینا اکیڈمی


ابنِ سینا اکیڈمی میں معروف معالج، شاعر و ادیب پروفیسر مسعود احمد کے اعزاز میں خصوصی نشست 29 جون کو

علی گڑھ،27 جون (ہ س)۔

حیدرآباد کے معروف معالج، ادیب، شاعر، ماہرِ اقتصادیات اور رینووا بی بی ہاسپٹل کے چیئرمین ڈاکٹر پروفیسر مسعود احمد کے اعزاز میں 29 جون کو علی گڑھ کی ممتاز علمی و ادبی تنظیم ابنِ سینا اکیڈمی کے زیرِ اہتمام دودھ پور میں ایک خصوصی اعزازی نشست منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب میں شہر کی ممتاز علمی، ادبی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

اس باوقار تقریب کی صدارت پدم شری حکیم سید ذل الرحمن فرمائیں گے، جبکہ خصوصی مہمانِ شاعر کی حیثیت سے اترکھنڈ اردو اکیڈمی کے سابق نائب صدر اور عالمی شہرت یافتہ شاعر جناب افضل منگلوری شریک ہوں گے اور اپنے منتخب کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔

پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر سید ضیاء الرحمن نے بتایا کہ عالمی شہرت یافتہ معالج، طبیب، شاعر اور ماہرِ اقتصادیات پروفیسر مسعود احمد 29 جون کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں منعقد ہونے والے ایک اہم علمی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد شام 7 بجے ابنِ سینا اکیڈمی کی جانب سے ان کے اعزاز میں خصوصی نشست کا اہتمام کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس تقریب میں علی گڑھ کے ممتاز شعراء، ادباء، دانشور، معززینِ شہر، اساتذہ، طبی شخصیات اور ادب دوست افراد بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ اس موقع پر پروفیسر مسعود احمد کی علمی، ادبی، طبی اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا، جبکہ ان کی شخصیت اور کارناموں پر اظہارِ خیال بھی کیا جائے گا۔

ابنِ سینا اکیڈمی کے ذمہ داران کے مطابق اس اعزازی نشست کا مقصد ایسی ہمہ جہت شخصیت کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے، جنہوں نے طب، ادب، تحقیق اور سماجی خدمت کے میدان میں قومی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ تقریب علمی و ادبی حلقوں کے لیے ایک یادگار اور اہم موقع ثابت ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande