تعزیہ اٹھانے کے دوران پولیس ٹیم پر حملے کے سلسلے میں مقدمہ درج ، 11 ملزمین گرفتار
پریاگ راج، 27 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے نواب گنج تھانہ علاقے کے آناپور ٹھیگوا میں جبراً تعزیہ لے جانے اور پولیس ٹیم پر حملے کے سلسلے میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس واقعے کے سلسلے میں گیارہ افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جا رہا ہے۔
CASH-REGISTERD-REGARDS-ATTACK-


پریاگ راج، 27 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے نواب گنج تھانہ علاقے کے آناپور ٹھیگوا میں جبراً تعزیہ لے جانے اور پولیس ٹیم پر حملے کے سلسلے میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس واقعے کے سلسلے میں گیارہ افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جا رہا ہے۔

گنگا نگر کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کلدیپ سنگھ گناوت نے ہفتہ کو یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ٹھیگوا گاو¿ں کا رہنے والا محمد سلیم اپنے گھر سے تعزیہ جلوس نکال رہا تھا۔ آناپور پولیس چوکی کے انچارج آکاش سچان اور دیگر پولیس اہلکاروں نے محرم سے ایک دن پہلے انہیں اس معاملے کے بارے میں مطلع کیا تھا کہ جلوس تعزیہ لے جانے کے لیے استعمال ہونے والے راستے سےجائے گا۔ اس کے باوجود 26 جون کی رات وہ تعزیہ کے جلوس کو لے جانے کے لیے اسکول کی سیڑھیاں اور دیوار توڑنے پر اصرار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 25 جون کو حکومتی احکامات پر ریونیو ٹیم نے جگہ کی پیمائش کی اور رپورٹ دی کہ سیڑھیاں اور دیوار ،دونوں اسکول کی ملکیت والی زمین پر بنائی گئی ہیں اور اسے گرانا غیر قانونی ہوگا۔ اس کے باوجود سلیم، اس کے خاندان اور دیگر افراد زبردستی کرنے لگے تو پولیس ٹیم نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس پر انہوں نے آناپور چوکی کے انچارج آکاش سچان اور دیگر پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا اور اس حملے میں چوکی انچارج زخمی ہو گیا۔

واقعے کے بعد زخمی چوکی انچارج کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ اب تک گیارہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande