
نئی دہلی، 27 جون (ہ س)۔ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس ایس آئی ) نے صارفین کی شکایت پر ایس اے جے فوڈ پروڈکٹس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ شکایت کمپنی کی جانب سے اس کے ”ایٹ فٹ ڈائجسٹوبسکٹ“کے حوالے سے کیے گئے مبینہ گمراہ کن دعووں کے حوالے سے درج کی گئی تھی۔ ایف ایس ایس ایس آئی نے کمپنی کو نوٹس کا جواب دینے اور سات دنوں کے اندر وضاحت فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ایف ایس ایس اے آئی کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بسکٹ کمپنی نے دعویٰ کیا کہ اس کی پروڈکٹ میں چینی نہیں ہے، جبکہ اس میں سالڈ گلوکوز سیرپ اور میلٹوڈیکسٹرن شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے اس میں 100فیصد آٹا ہونے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس میں 72فیصد ہی آٹا ہے ۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور کمپنی کے جواب کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد