
پہلی جنگ عظیم کے بعد اتحادیوں اور جرمنی کے درمیان 28 جون 1919 کو فرانس کے پیلس آف ورسائی میں سب سے اہم امن معاہدہ طے پایا۔ اس نے دشمنی کی حالت کا خاتمہ کر دیا، لیکن اس کی انتہائی سخت شرائط نے دوسری جنگ عظیم کی زمین تیار کر دی ۔
معاہدے کی سخت دفعات میں پہلی جنگ عظیم کے لیے مکمل طور پر جرمنی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیااور جنگ سے ہونے والے نقصان کی تلافی کے لیے جرمنی پر جنگی جرمانہ (تقریباً 132 بلین گولڈ مارکس) عائد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی جرمنی نے کو اپنے علاقے کے تقریباً 13فیصد اور اپنی آبادی کے 10فیصد حصے سے محروم ہو نا پڑا۔
السیس- لورین کو فرانس واپس کر دیا گیا اور پولینڈ کو ایک کوریڈور دیا گیا ،جس نے جرمنی کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ۔ جرمنی کی فوجی طاقت کومکمل طور پرکمزور کر دیا گیااور اس کی فوج 100,000 جوانوں تک محدود کر دی گئی ۔ بھاری توپ خانے اور آبدوزوں پر پابندی عائد کر دی گئی اور اسے فضائیہ برقرار رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
یہ معاہدہ جرمنی کے لیے انتہائی ذلت آمیز تھا۔ اس جبری طور پر مسلط کیے گئے امن نے جرمن شہریوں کو شدید ناراضگی سے بھر دیا۔ اس ذلت کا بدلہ لینے کی خواہش نے ایڈولف ہٹلر اور نازی ازم کے عروج میں کلیدی کردار ادا کیا جو بالآخر دوسری جنگ عظیم کا باعث بنی۔
دیگر اہم واقعات
1883 - ہندی اخبار ’ آج‘ کے بانی اور مشہور انقلابی شیو پرساد گپتا کی پیدائش ۔
1921 – ہندوستان کے سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راو¿ کی پیدائش۔
-1976 بھارت کے مشہور شوٹر جسپال رانا کی پیدائش۔
1999 - رومانیہ نے روسی طیاروں کو اپنی فضائیہ میں پرواز کرنے پر پابندی لگا دی۔
2003 - اسرائیل اور فلسطین نے مغربی ایشیا میں خونریزی روکنے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔
2004 - امریکی اتحادی افواج نے عراق کی عبوری حکومت کو خودمختاری سونپ دی۔
2005 - روس کے ذریعہ ایران کے لیے چھ جوہری ری ایکٹر بنانے کے منصوبے کا اعلان ۔
2008 - پے کمیشن نے 8 جنوری 2008 کو صحافیوں اور غیر صحافی ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر 30فیصد کی عبوری راحت کی سفارش کی۔
2008 - ناصرہ شرما کو لندن میں ایک تقریب میں ان کے ناول کوئیاں جان کے لیے 14ویں بین الاقوامی اندو شرما کتھا سمان سے نوازا گیا۔
2010 - ہاوڑہ سے ممبئی (کرلا) جا رہی ہاوڑہ- کرلالوک مانیہ تلک گیانیشوری سپر ڈیلکس ایکسپریس کے 13 ڈبے مدناپور ضلع میں پٹری سے اتر گئے ،جو مخالف سمت سے آنے والی ایک مال گاڑی نے زوردار ٹکرا گئے۔اس حادثے میں 149 مسافر ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد