
علی گڑھ, 25 جون (ہ س)اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ جمعہ 26 جون کو علی گڑھ کے دورے پر رہیں گے۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق وہ لکھنؤ سے سرکاری طیارے کے ذریعے صبح 11:50 بجے علی گڑھ ایئرپورٹ پہنچیں گے۔
نائب وزیر اعلیٰ دوپہر 12:10 بجے لال ڈگی واقع کلیان سنگھ ہیبی ٹیٹ سینٹر میں منعقد ہونے والی لوک تنتر سینانی سمان تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔
تقریب کے بعد وہ دوپہر 1:15 بجے سرکٹ ہاؤس پہنچ کر عوامی نمائندوں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ محکمہ جاتی افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ بھی کریں گے۔
بعد ازاں نائب وزیر اعلیٰ علی گڑھ ایئرپورٹ سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ