ایمرجنسی کے خلاف جدوجہد کرنے والوں  کو ہر سال 5 لاکھ روپے کی کیش لیس صحت کی سہولت جلد: وزیر اعلی یوگی
لکھنؤ، 25 جون (ہ س)۔ ایمرجنسی کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر ''سمویدھان ہتیا دیوس کے موقع پر، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ میں جمہوریت کو بچانے والےلوک تنتر سینانیوں کو اعزاز سے نوازا۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ریاستی حکومت جلد ہی ای
UP-CM-YOGI-CASHLESS-TREATMENT-


لکھنؤ، 25 جون (ہ س)۔ ایمرجنسی کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر 'سمویدھان ہتیا دیوس کے موقع پر، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ میں جمہوریت کو بچانے والےلوک تنتر سینانیوں کو اعزاز سے نوازا۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ریاستی حکومت جلد ہی ایمرجنسی کے خلاف جدوجہد کرنے والے ان شخصیات کو 5 لاکھ روپے سالانہ کی کیش لیس ہیلتھ کیئر فراہم کرے گی۔ لوک تنتر سینانیوں کی اچھی صحت اور درازی عمر کی خواہش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ انہیں آج لوک تنتر سینانیوںکو اعزاز دیتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے۔ ان کا اپنا دکھ ہے۔ انہوں نے جمہوریت کے تحفظ کے لیے جیل کی اذیتیں برداشت کیں۔ اس لیے جب ریاست میں جمہوری اقدار کے تئیں وقف حکومت برسراقتدار آئی تو لوک تنتر کے سینانیوں کو اعزاز دینے کے پروگرام کو وسعت دی گئی۔ ریاست میں 3,780 لوک تنتر سینانی اور 1,461 ان کے زیر کفالت ہیں۔ 2018 سے، لوک تنتر سینانیوں اور بعد از مرگ ان پرانحصار کرنے والوں کو 20,000 روپے ماہانہ اعزازیہ فراہم کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، لوک تنتر سینانیوں یا ان کے جانشینوں (شوہر یا بیوی) کو ایک اٹینڈنٹ کے ساتھ ریاستی ٹرانسپورٹ بسوں کی تمام کلاسوں میں مفت سفر فراہم کیا جاتا ہے۔ لوک تنتر سینانیوں کو سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی نے لوک تنتر سینانیوں کو اعزاز سے نوازا

تقریب کے دوران، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لوک تنتر سینانیوںکو اعزاز سے نوازا۔ ان میں 6ماہ جیل اذیتیں برداشت کرنےو الے بھارت دیکشت، گیا پرساد سونکر، رام سنگھ کشواہا (ہردوئی)، ودیا رام ورما (ہردوئی)، اجے سنگھ (بارہ بنکی) اور اوم پرکاش گپتا (سیتا پور) شامل رہے ۔

لوک تنتر سینانیوں نے اپنے تجربات بیان کئے

اس دوران لوک تنتر سینانی بھارت دیکشت نے کہا کہ ایمرجنسی لگانے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ کانگریس کسی بھی طرح سے اقتدار میں رہنا چاہتی تھی۔ ایمرجنسی کے دوران گرفتاری کے وقت ہمارے کپڑے پھاڑ دیئے گئے ۔ اس کے بعد بھی ہم نے ستیہ گرہ میں حصہ لیا تو ہم پر بہت مظالم ڈھائے گئے۔ لوک تنتر سینانی ودیا رام ورما نے کہا کہ اتنے برسوں بعد بھی جب میں ایمرجنسی کے بارے میں سوچتا ہوں تو میرا دل جذباتی ہو جاتا ہے۔ سی پی آئی کے علاوہ تمام پارٹیوں پر تشدد کیا گیا۔ رات کو میرے گھر کو گھیرے میں لے لیا گیا، جیسے وہ ڈاکو کو پکڑنے آئے ہوں۔ جیل میں قیدیوں کے ناخن نکالے گئے اور ان کی زبردستی نس بندی کی گئی۔ آج کوئی اس وقت کی حکومت کے مظالم کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande