
بھونیشور، 25 جون (ہ س):۔
بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر اور اوڈیشہ کے سابق وزیر اعلی نوین پٹنائک نے جمعرات کو واضح کیا کہ وہ 2029 کے عام انتخابات میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔ ان کے بیان نے سابق آئی اے ایس افسرسجاتا کارتیکین کو پارٹی کے مستقبل کے چہرے کے طور پر پیش کیے جانے کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔ بی جے ڈی ہیڈکوارٹر کے شنکھ بھون میں سابق آئی اے ایس افسر سجاتا کارتیکین کو پارٹی میں شامل کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوین پٹنائک نے اپنے ارادوں کو واضح کیا۔
سجاتا کارتیکین کے بی جے ڈی میں شامل ہونے کے بعد، سیاسی حلقوں میں یہ بحث چل رہی تھی کہ سابق بیوروکریٹ اور وی کے پانڈیان کی بیوی سجاتاکو 2029 کے انتخابات کے لیے ممکنہ پارٹی لیڈر کے طور پر سمجھا جا رہا ہے۔ تاہم نوین پٹنائک کے تازہ بیان نے ان تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پٹنائک نے کہا، میں میڈیا اور سبھی کی جانکاری کے لیے ایک بار پھر دہرانا چاہتا ہوں کہ میں اگلے انتخابات میں بیجو جنتا دل کی قیادت کروں گا۔ میں یہ بالکل واضح کرنا چاہتا ہوں۔
اس سے پہلے دن میں، نوین پٹنائک نے شنکھ بھون میں پارٹی کے سینئر لیڈروں کی میٹنگ بلائی، جہاں انہوں نے سجاتا کارتیکین کا پارٹی میں باضابطہ خیرمقدم کیا۔ کئی سینئر رہنما اور پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ