ایم سی ڈی ایوان کی میٹنگ میں عوامی مفاد کے مسائل اور رام مندر کے چندے میں مبینہ چوری پر بحث سے ای ڈی پارٹی فرار ہوگئی: انکش نارنگ
نئی دہلی، 25 جون(ہ س )۔ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ایوان کی میٹنگ میں دہلی سے متعلق عوامی مفاد کے اہم مسائل اور رام مندر کے چندے میں مبینہ چوری کے معاملے پر بحث سے ای ڈی پارٹی بھاگ کھڑی ہوئی۔ ایم سی ڈی میں عام آدمی پارٹی کے قائدِ حزبِ
ایم سی ڈی ایوان کی میٹنگ میں عوامی مفاد کے مسائل اور رام مندر کے چندے میں مبینہ چوری پر بحث سے ای ڈی پارٹی فرار ہوگئی: انکش نارنگ


نئی دہلی، 25 جون(ہ س )۔

دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ایوان کی میٹنگ میں دہلی سے متعلق عوامی مفاد کے اہم مسائل اور رام مندر کے چندے میں مبینہ چوری کے معاملے پر بحث سے ای ڈی پارٹی بھاگ کھڑی ہوئی۔ ایم سی ڈی میں عام آدمی پارٹی کے قائدِ حزبِ اختلاف انکش نارنگ نے بتایا کہ پارٹی کے کونسلروں نے دہلی میں عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات، ہولناک آتشزدگی، مانسون کے دوران جل بھرا اور ایودھیا رام مندر کے چندے میں مبینہ چوری جیسے سنگین معاملات پر بحث کا مطالبہ کیا، لیکن بی جے پی کی چار انجن والی حکومت نے عوام کے ہر سوال سے فرار اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثات، جل بھراو اور رام مندر کے چندے میں مبینہ خرد برد جیسے معاملات پر بھی حکومت کوئی جواب نہیں دے سکی۔ جب بھی جوابدہی کی بات آتی ہے، بی جے پی ایوان چھوڑ کر چلی جاتی ہے اور جمہوری روایات کا گلا گھونٹتی ہے۔ ان کے مطابق بی جے پی حکومت عوامی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ، جوابدہی سے گریز اور سچائی پر پردہ ڈالنے کی سیاست کر رہی ہے۔انکش نارنگ نے کہا کہ ای ڈی پارٹی بھگوان شری رام کے نام پر سیاست کرتی ہے اور جو رام کو لائے ہیں، ہم اُن کو لائیں گے جیسے نعرے اور گیت گاتی ہے، لیکن اسی رام مندر میں 200 کروڑ روپے کے چندے کی مبینہ چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کی میٹنگ میں اس مسئلے پر بحث کا مطالبہ کیا گیا، مگر ای ڈی پارٹی کے پاس اس مبینہ گھوٹالے کا کوئی جواب نہیں تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ای ڈی اور سی بی آئی صرف عام آدمی پارٹی کے رہنماوں کے لیے ہی رکھی گئی ہیں؟ جہاں 200 کروڑ روپے کا اتنا بڑا مبینہ گھوٹالا سامنے آیا ہو، وہاں ای ڈی پارٹی اپنی ای ڈی اور سی بی آئی کیوں نہیں بھیجتی؟ انکش نارنگ نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی نے مانسون کی تیاریوں کا معاملہ بھی ایوان میں اٹھایا اور ای ڈی پارٹی کو سخت انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی دہلی میں شدید جل بھراو ہوا تھا، جبکہ ای ڈی پارٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایسا نہیں ہوگا۔ ہم نے واٹر لاگنگ پوائنٹس کی پیش رفت رپورٹ طلب کی اور ان مقامات پر افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا، لیکن مانسون کے حوالے سے ای ڈی پارٹی کی کوئی سنجیدہ تیاری نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس بار بھی ای ڈی پارٹی کی چار انجن والی حکومت کے دوران دہلی کے عوام کو مختلف علاقوں میں شدید جل بھراو کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انکش نارنگ نے مزید کہا کہ حالیہ حادثات کا مسئلہ بھی ایوان میں نمایاں طور پر اٹھایا گیا، لیکن میئر کو واقعات کی درست تاریخوں تک کا علم نہیں تھا۔ جب 2 جون کو ایک عمارت گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر پانچ افراد کی ہلاکت کا معاملہ اٹھایا گیا، تو میئر اسے 3 جون کا واقعہ قرار دے رہے تھے، حالانکہ یہ بی جے پی کے ہی وارڈ کا معاملہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ 3 جون کو مالویہ نگر میں آگ لگنے سے 21 افراد کی جانیں گئیں اور اس کے بعد گووند پوری میں بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران اس نوعیت کے 22 حادثات رونما ہو چکے ہیں، لیکن ای ڈی پارٹی کے پاس ان کا کوئی جواب نہیں اور وہ دہلی کے عوام کے تئیں اپنی ذمہ داری سے بچ رہی ہے۔ انکش نارنگ نے کہا کہ اب دہلی میں ای ڈی پارٹی کی چار انجن والی حکومت ہے۔ مرکز، دہلی حکومت، ایم سی ڈی اور ڈی ڈی اے سب ان کے کنٹرول میں ہیں اور انہوں نے عوام سے بڑے بڑے وعدے کیے تھے، اس لیے اب انہیں ہاوس ٹیکس میں راحت فراہم کرنی چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ای ڈی پارٹی کو عام آدمی پارٹی کی طرز پر ایسی اسکیم متعارف کرانی چاہیے جس کے تحت 100 گز تک کے مکانات کا ہاوس ٹیکس مکمل طور پر معاف ہو اور 500 گز تک کے مکانات کے لیے ٹیکس نصف کر دیا جائے۔ ان کے مطابق اب حکومت کے پاس ریونیو کی کوئی کمی نہیں ہے، اس لیے اگر ایسی اسکیم نافذ کی جاتی ہے تو یہ دہلی کے عوام کے لیے ایک مثبت اور فائدہ مند قدم ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande