ہاوسنگ سوسائٹی فراڈ معاملے میں دہلی اور غازی آباد میں چھاپے
نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے لکھنو علاقائی دفتر نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) 2002 کی دفعہ 17 کے تحت جمعرات کو غازی آباد اور دہلی کے کئی مقامات پرچھاپے مارے اور تلاشی لی۔ یہ کارروائی سندیپ سنگھ شرستھ پر
فراڈ


نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے لکھنو علاقائی دفتر نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) 2002 کی دفعہ 17 کے تحت جمعرات کو غازی آباد اور دہلی کے کئی مقامات پرچھاپے مارے اور تلاشی لی۔ یہ کارروائی سندیپ سنگھ شرستھ پراپبلڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے پروموٹروں اورسروس سیکورٹی کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے عہدیداران کے خلاف جاری تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی۔

ای ڈی کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمین نے سوسائٹی کے ارکان کو اکبر پور بہرام پور، غازی آباد میں واقع تقریباً 41,544 مربع میٹر اراضی پر اپنے حقوق سے دستبردار ہونے کے لیے اکسایا اور انہیں ایک ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے حصے کے طور پر رہائشی فلیٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ اس کے بعد ترقیاتی حقوق کا غلط استعمال کرتے ہوئے سوسائٹی کی زمین اور فلیٹس تیسرے فریق کو فروخت کر دیے گئے جس سے غیر قانونی آمدنی ہوئی۔ ای ڈی کی تلاشیوں کا مقصد مبینہ منی لانڈرنگ سے متعلق ثبوت اکٹھا کرنا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande