کنڈا کے ایم ایل اے راجہ بھیا اور ان کے والد محرم پر بھدری قلعہ میں نظربند ، ان کے 13 حامی بھی ہاوس اریسٹ
پرتاپ گڑھ، 25 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع میں کنڈا اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے اور جنستا دل کے قومی صدر رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا کو ان کے والد ادے پرتاپ سنگھ اور 13 حامیوں کے ساتھ بینتی کوٹھی میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ
محرم


پرتاپ گڑھ، 25 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع میں کنڈا اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے اور جنستا دل کے قومی صدر رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا کو ان کے والد ادے پرتاپ سنگھ اور 13 حامیوں کے ساتھ بینتی کوٹھی میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس اور انتظامی افسران کو تعینات کیا ہے۔ ہر سال کی طرح راجہ بھیا کو محرم پر تعزیہ کے جلوس کی وجہ سے نظر بند کر دیا گیا ہے۔

ضلع انتظامیہ نے جمعرات کی صبح اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ کے کنڈا اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا کے والد ادے پرتاپ سنگھ کو گھر میں نظر بند کر دیا۔ یہ قدم محرم کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ پولیس کی ایک ٹیم بھاری فورس کے ساتھ ان کی رہائش گاہ بھدری قلعہ کے گیٹ پر تعینات کر دی گئی ہے۔ گیٹ پر ایک نوٹس چسپاں کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی کنڈہ ایس ڈی ایم کے حکم پر کی گئی۔ رات 9 بجے تک جمعہ کو راجہ بھیا، ان کے والد ادے پرتاپ سنگھ اور حامی نربھیا سنگھ بینتی، جگنو وشوکرما ہتھیگاواں، ہنومان پانڈے کنڈا، جتیندر یادو، آنند پال، رماکانت مشرا، بھوانی وشوکرما، روی سنگھ، کیشری نندن پانڈے، جمنا پرساد موریا اور گیا پرساد پرجاپتی۔موہن ہتھیگاواں نظربند رہیں گے۔ گھر میں نظربنداورپولیس کی نگرانی میں اپنی رہائش گاہ پر رہیں گے۔ غور طلب ہے کہ راجہ بھیا کے والد ادے پرتاپ سنگھ کا2015 میں شیخ پور عاشق گاوں کے ہنومان مندر میں بندر کی برسی اور محرم کے جلوس کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ تنازعہ کے بعد ہر سال محرم کے موقع پر راجہ بھیا کے والد ادے پرتاپ سنگھ کو گھر میں نظر بند کر دیا جاتا ہے۔

کنڈا کے شیخ پور میں 2012 میں ایک بندر کی موت کے بعد گاوں والوں نے سڑک کے کنارے ہنومان کا مندر بنایا تھا۔ راجہ ادے پرتاپ سنگھ اس مندر میں ہر سال محرم کے دن ہنومان پاٹھ اور بھنڈارا کا اہتمام کرتے ہیں۔ کشیدگی کے امکان کے پیش نظر انتظامیہ نے گھر پر نظر بندی کی کارروائی کی ہے۔ سال 2013تا2014 میں جب جلوس اور بھنڈارا ایک ساتھ منعقد کیا گیا تو حالات مزید خراب ہو گئے تھے۔ سی او کنڈا شیو نارائن ویس نے کہا کہ جن لوگوں کو گھروں میں نظر بند رکھا گیا ہے ان کے گھروں پر نوٹس چسپاں کر دیے گئے ہیں۔ پولیس فورس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ گھروں میں نظر بندی کی کارروائی جمعہ کی رات 9 بجے تک جاری رہے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande