جمہوریت میں عہدہ خدمت کرنے کا ذریعہ ہے، خصوصی اختیار کا نہیں:نائب صدر جمہوریہ ہند
نئی دہلی،24جون(ہ س)۔نائب صدرجمہوریہ ہند سی پی رادھاکرشنن نے آج نئی دہلی کے اپراشٹراپتی بھون میں کتاب “وی آئی پی کلچر ان انڈیا: پاور، پریولیج اینڈ دی ڈسٹنس فرام ڈیموکریسی” کا اجرا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں جس موضوع پر بحث کی گئی ہے
جمہوریت میں عہدہ خدمت کرنے کا ذریعہ،خصوصی حقوق کا نہیں:نائب صدر جمہوریہ ہند


نئی دہلی،24جون(ہ س)۔نائب صدرجمہوریہ ہند سی پی رادھاکرشنن نے آج نئی دہلی کے اپراشٹراپتی بھون میں کتاب “وی آئی پی کلچر ان انڈیا: پاور، پریولیج اینڈ دی ڈسٹنس فرام ڈیموکریسی” کا اجرا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں جس موضوع پر بحث کی گئی ہے، وہ بھارتی جمہوری نظامِ حکمرانی اور عوامی زندگی کے بنیادی پہلوو¿ں سے متعلق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کتاب کے مصنفین، اروناچل پردیش سے سابق راجیہ سبھا رکن جناب نبام ریبیا اور شریک مصنف جناب سندیپ کمار نے جس موضوع کا انتخاب کیا ہے، وہ جمہوری حکمرانی کی روح اور عوامی خدمت کے اصولوں کو سمجھنے میں نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ آئین ایک ایسے معاشرے کا تصور پیش کرتا ہے جو انصاف، مساوات، آزادی اور بھائی چارے پر مبنی ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ جمہوریت کی اصل روح شہریوں اور عوامی اختیارات کے حامل افراد کے درمیان تعلق میں پوشیدہ ہے۔ انھوں نےمزید کہا کہ جمہوریت اس وقت پروان چڑھتی ہے جب عوامی عہدے کو ایک استحقاق کے بجائے ایک ذمہ داری کے طور پر دیکھا جائے۔عظیم تمل سنت شاعر تھیر±وولووَر کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ حقیقی قیادت کی پہچان رسائی، ہمدردی اور جوابدہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو رہنما عوام کے لیے قابلِ رسائی رہتے ہیں اور ان کے ساتھ احترام سے پیش آتے ہیں، وہی دیرپا اعتماد اور عزت حاصل کرتے ہیں۔

سی پی رادھاکرشنن نے کہا کہ اس کتاب میں پیش کیے گئے موضوعات وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس وڑن سے ہم آہنگ ہیں جس میں عوامی عہدے کو استحقاق کے بجائے خدمت کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے وزیر اعظم کے اس فیصلے کا حوالہ دیا جس کے تحت وی آئی پی افراد کے لیے سرخ بتی (ریڈ بیکن لائٹس) کو ختم کیا گیا، اور حال ہی میں ان کے اس اقدام کا بھی ذکر کیا جس میں انہوں نے نیٹ کے امیدواروں کی سہولت کے لیے ٹریفک پابندیوں کے باعث اپنی روانگی مو¿خر کی۔ نائب صدر نے کہا کہ ایسے اقدامات شہریوں پر مرکوزحکمرانی کی بہترین مثال ہیں اور یہ اصول مضبوط کرتے ہیں کہ عوامی اختیار کا مقصد شہریوں کی خدمت ہے۔وزیر اعظم کے الفاظ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ“ہر بھارتی اہم ہے۔ ہر بھارتی ایک وی آئی پی ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “سیوا ہی حقیقی دھرم ہے۔”نائب صدر نے کتاب میں سابق وزیر اعظم جناب لال بہادر شاستری کی سادگی اور عوامی خدمت کے جذبے کے حوالے کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممتاز شخصیات کے کردار اور خدمات کو بھی کتاب میں خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مصنفین نے اپنی تجزیاتی تحریر کو بھارت کی تہذیبی اور فکری روایات کے حوالوں سے مزید بامعنی بنایا ہے، جن میں اپنشد، رام چرِت مانس، مہاتما بدھ کی تعلیمات اور پنچ تنتر شامل ہیں۔جمہوریہ کی بنیادی اقدار کے ساتھ نئے عزم کی اپیل کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے قانون کے سامنے برابری، ہر شہری کے وقار اور عاجزی و ذمہ داری پر مبنی عوامی خدمت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قیادت کا حقیقی پیمانہ اس کے حاصل کردہ اعتماد اور اس کی خدمات میں مضمر ہے۔اس موقع پر اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلی نابام ٹوکی ، میگھالیہ سے راجیہ سبھا کے سابق رکن جناب ڈبلیو آر کھرلوکھی ، مصنف جناب نابام ریبیا اور شریک مصنف جناب سندیپ کمار موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande