راہل نے مظفر نگر میں بندھوا مزدوری کا مسئلہ اٹھایا
نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو اتر پردیش کے مظفر نگر میں بندھوا مزدوری کے معاملے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی عام مجرمانہ واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ تباہ شدہ معیشت کا ملبہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مظفر نگر میں بن
راہل گاندھی نے سی یو ای ٹی امتحان میں ’بدعنوانی‘ پر سوالات اٹھائے


نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو اتر پردیش کے مظفر نگر میں بندھوا مزدوری کے معاملے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی عام مجرمانہ واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ تباہ شدہ معیشت کا ملبہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مظفر نگر میں بندھوا مزدوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تیرہ مزدوروں کو نوکریوں کے جھوٹے وعدوں کے تحت گزشتہ دو سالوں سے یرغمال بنائے رکھا۔ انہیں لاٹھیوں اور بیلٹوں سے مارا پیٹا گیا، یہاں تک کہ روٹ ویلر کتوں نے ان پر حملہ کیا۔ ایک مزدور کے فرار ہونے کے بعد پولیس کو کیس کا علم ہوا، اور باقی مزدوروں کو بچا لیا گیا۔

راہل گاندھی نے آج کہا کہ مظفر نگر میں بندھوا مزدوری کا معاملہ چونکا دینے والا ہے۔ انہوں نے کہا، ’بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور ہونے کے علاوہ، مزدوروں کو کتوں نے کاٹا،کوڑے مارے، بیلٹ سے مارے اور مویشیوں کا چارہ کھلایا۔ یہ انسانی وقار پر حملہ ہے - متاثرین انصاف اور بحالی کے مستحق ہیں، اور مجرم سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔

کانگریس لیڈر نے اس کے لیے ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا، ”جب نوکریاں ختم ہوجاتی ہیں، آمدنی رک جاتی ہے، اور سب سے زیادہ کمزوروں کے لیے تحفظات، جیسے منریگا اور لیبر قوانین، کمزور ہوجاتے ہیں، مایوسی بڑھتی ہے۔“ انہوں نے کہا کہ لوگ، جن کے پاس اختیارات یا تحفظات نہیں ہیں، اس طرح کے استحصال کا آسان شکار بن جاتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande