
نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔ مرکزی حکومت یکم جولائی 2026 سے وکست بھارت – روزگار اور روزی روٹی گارنٹی مشن (دیہی) ایکٹ، 2025 (وی بی-جی رام جی ایکٹ) کو لاگو کر رہی ہے۔ یہ قانون ہر مالی سال میں کم از کم 125 دن کی ملازمت کی قانونی ضمانت فراہم کرتا ہے۔
دیہی ترقی کی وزارت کے مطابق، یہ اقدام گاو¿ں کی ترقی کے لیے مختلف وزارتوں اور سرکاری اسکیموں کو مربوط کرے گا، جس سے تیزی سے اور زیادہ موثر تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس پہل کے ایک حصے کے طور پر، بدھ کو دیہی ترقی کے محکمے کے سکریٹری روہت کنسل کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس میں 18 وزارتوں اور محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
حکومت کا منصوبہ ہے کہ ہر گاو¿ں سے اس کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبہ تیار کیا جائے۔ اس کے بعد ان منصوبوں کو مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف اسکیموں کے فنڈز اور وسائل کو ملا کر نافذ کیا جائے گا۔ اسے ایک منصوبہ، فنڈنگ کے متعدد ذرائع ماڈل کہا جارہا ہے۔
نئے نظام کے تحت، گرام سبھا اور پنچایتیں ترقیاتی ترجیحات طے کریں گی، جس میں پانی کی دستیابی، سڑکیں اور دیگر بنیادی ڈھانچہ، روزگار اور روزی روٹی بڑھانے کے اقدامات اور سیلاب، خشک سالی اور دیگر قدرتی آفات سے تحفظ کے اقدامات شامل ہیں۔
دیہی ترقی کی وزارت کے مطابق حکومت نے 318 قسم کے کاموں کی فہرست مرتب کی ہے جو اس اسکیم کے تحت کئے جاسکتے ہیں۔ ان میں پانی کا تحفظ، آبپاشی، دیہی سڑکیں، کمیونٹی عمارتیں، روزگار سے متعلق وسائل اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاوکے کام شامل ہیں۔
یہ نیا نظام سرکاری اسکیموں کے درمیان تال میل کو بڑھا دے گا، فنڈز کے بہتر استعمال کو یقینی بنائے گا اور دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لائے گا۔ مزید برآں، پنچایتوں کے کردار کو مضبوط کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ وی بی-جی رام جی ایکٹ، 2025، مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم کی جگہ لایاگیا ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظوری حاصل کرنے کے بعد، نئے ایکٹ کو صدر جمہوریہ نے 21 دسمبر 2025 کو اپنی منظوری دے دی تھی۔
یہ نظام یکم جولائی سے پورے ملک میں نافذ ہو جائے گا اور دیہی ترقی کے لیے ایک نئے ماڈل کا آغاز کرے گا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی