وزیرِ مملکت برائے بنیادی تعلیم سندیپ سنگھ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش
علی گڑھ, 24 جون (ہ س)اتر پردیش حکومت کے وزیرِ مملکت برائے بنیادی تعلیم اور سابق وزیرِ اعلیٰ بابو کلیان سنگھ کے پوتے سندیپ سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کرنے والوں کا دن بھر تانتا بندھا رہا۔ مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات نے ان ک
مبارکباد پیش کرتے


علی گڑھ, 24 جون (ہ س)اتر پردیش حکومت کے وزیرِ مملکت برائے بنیادی تعلیم اور سابق وزیرِ اعلیٰ بابو کلیان سنگھ کے پوتے سندیپ سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کرنے والوں کا دن بھر تانتا بندھا رہا۔ مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اسی سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سید اشہر اسلام راجہ نے بھی سندیپ سنگھ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے سندیپ سنگھ کو اپنا قریبی اور دیرینہ دوست قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ بعد ازاں راج پیلس پہنچ کر بالمشافہ بھی مبارکباد دی۔

اس موقع پر سید اشہر اسلام راجہ نے کہا کہ سندیپ سنگھ نوجوان قیادت کی ایک نمایاں مثال ہیں اور وہ اپنے دادا بابو کلیان سنگھ کی سیاسی و عوامی خدمات کی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، درازیٔ عمر اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے تاکہ وہ عوامی خدمت کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھ سکیں۔

راج پیلس میں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے والوں کی بڑی تعداد موجود رہی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزیرِ تعلیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande