
حیدرآباد ، 24 جون (ہ س)۔حیدرآباد میٹروریل پروجیکٹ کی پیشرفت میں مرکزسے تعاون حاصل کرنے میں وزیراعلی ریونت ریڈی کوآج اہم کامیابی ملی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکزی وزراء نے میٹروریل توسیعی منصوبہ کے تمام درکار منظوریوں کوجاری کرنے کی یقین دہانی کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ میٹروفیزI کی مالیت طے کرنے اورفیز II کے لئے قرض حاصل کرنے مالیاتی اداروں کے تعین کے سلسلہ میں کنسلٹنٹ کا تقررکیاجائے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ کنسلٹنٹ کے طور پرایس بی آئی سی اے پی ایس نامی ادارہ کی خدمات حاصل کی جائیں جو مکمل پروجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔ کنسلٹنٹ کی رپورٹ کی بنیاد پر مرکزی اور ریاستی حکومت میٹرو پروجیکٹ کے سلسلہ میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ کنسلٹنٹ کے کام میں تعاون کے لئے مرکز اور ریاست سے ایک سینئر عہدیدار کو نامزد کیا جائے گا تاکہ کنسلٹنٹ کوپروجیکٹ کا تیزی سے جائزہ لینے میں مدد ملے۔ بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی کے سکریٹری کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے نامزد کیا جائے گا۔ ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق