ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے 146 طلبہ میں اسکالرشپ تقسیم کی
فاونڈیشن کا مقصد معاشی طور پر کمزور طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے نئی دہلی،24جون(ہ س)۔ ہیومن ویلفیر فاو¿نڈیشن نئی دہلی نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے ملک بھر کے مستحق اور باصلاحیت طلبہ و طالبات میں اسکالرشپ تقسیم کیا۔ اس اسکالرشپ پروگر
ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے 146 طلبہ میں اسکالرشپ تقسیم کی


فاونڈیشن کا مقصد معاشی طور پر کمزور طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے

نئی دہلی،24جون(ہ س)۔

ہیومن ویلفیر فاو¿نڈیشن نئی دہلی نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے ملک بھر کے مستحق اور باصلاحیت طلبہ و طالبات میں اسکالرشپ تقسیم کیا۔ اس اسکالرشپ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 146 طلبہ و طالبات کو مالی امداد فراہم کی گئی، جن میں 56 پوسٹ گریجویٹ (PG) اور 90 انڈرگریجویٹ (UG) طلبہ شامل ہیں۔فاو¿نڈیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں سب سے زیادہ 30 طلبہ کو اسکالرشپ دی گئی، جن میں 13 پوسٹ گریجویٹ اور 17 انڈرگریجویٹ طلبہ شامل ہیں۔آسام میں 21 طلبہ ، مغربی بنگال میں 20 طلبہ اور مغربی اتر پردیش میں 20 طلبہ کو اسکالرشپ دی گئی۔اسی طرح بہار کے 13 طلبہ ، مدھیہ پردیش کے10 طلبہ، راجستھان کے 8 طلبہ، ہریانہ کے 8 طلبہ جھارکھنڈ کے 6 طلبہ ، مشرقی اتر پردیش کے 6 طلبہ اور پنجاب کے 4 طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کی گئی۔

ہیومن ویلفیر فاو¿نڈیشن کے اسکالرشپ شعبے کے انچارج عبدالکریم نے بتایا کہ تعلیمی میدان میں باصلاحیت مگر معاشی طور پر کمزور طلبہ کی مدد کرنا ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔ فاو¿نڈیشن کا مقصد ایسے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک و ملت کی ترقی میں مو¿ثر کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اسکالرشپ طلبہ و طالبات کے تعلیمی سفر کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں مستقبل میں بہتر مواقع حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande