دہلی کے دھیر پور میں 1668کروڑ کی لاگت سے بنے گا امبیڈکر یونیورسٹی کا نیا کیمپس
نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔دہلی میں سنت نرنکاری بھون کے قریب واقع دھیر پور میں1668کروڑ روپے کی لاگت سے ڈاکٹر بی آرامبیڈکر یونیورسٹی کا نیا کیمپس بنے گا۔دہلی حکومت کے مطابق پہلے مرحلہ میں5400طلبہ کی صلاحیت ،840کے لئے ہاسٹل اور 2500سیٹوں کا عظیم الشان آڈ
دہلی کے دھیر پور میں 1668کروڑ کی لاگت سے بنے گا امبیڈکر یونیورسٹی کا نیا کیمپس


نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔دہلی میں سنت نرنکاری بھون کے قریب واقع دھیر پور میں1668کروڑ روپے کی لاگت سے ڈاکٹر بی آرامبیڈکر یونیورسٹی کا نیا کیمپس بنے گا۔دہلی حکومت کے مطابق پہلے مرحلہ میں5400طلبہ کی صلاحیت ،840کے لئے ہاسٹل اور 2500سیٹوں کا عظیم الشان آڈیٹوریم تیار ہوگا۔ کیمپس کوجی آر آئی ایچ اے 5-ستارہ درجہ بندی کے مطابق تیار کیا جائے گا اور یہ شمسی توانائی اور پانی کے تحفظ کی ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande