فیفا ورلڈ کپ 2026: پرتگال نے ازبکستان کو 0-5 سے ہرایا، رونالڈو نے دو گول کئے
ہوسٹن، 24 جون (ہ س)۔ پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے منگل کو دو گول کر کے کر اپنی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ازبکستان پر 0-5 کی یکطرفہ جیت دلائی۔ اس شاندار جیت کے ساتھ پرتگال ناک آوٹ مرحلے میں پہنچنے کے بہت قریب پہنچ گیا ہے۔ 41 سالہ رونالڈو
گول کرنے کے بعد خوشی مناتے کرسٹیانو رونالڈو


ہوسٹن، 24 جون (ہ س)۔ پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے منگل کو دو گول کر کے کر اپنی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ازبکستان پر 0-5 کی یکطرفہ جیت دلائی۔ اس شاندار جیت کے ساتھ پرتگال ناک آوٹ مرحلے میں پہنچنے کے بہت قریب پہنچ گیا ہے۔

41 سالہ رونالڈو نے مقابلے کے چھٹے منٹ میں گول کر کے تاریخ رقم کر دی۔ وہ عالمی فٹ بال کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے چھ الگ الگ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں گول کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ ان کا یہ سفر 2006 ورلڈ کپ سے شروع ہوا تھا۔

رونالڈو نے گول کرنے کے بعد اپنا مشہور ’’سیو‘‘ جشن منایا اور اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد نونو مینڈیس نے 17ویں منٹ میں فری کک پر گول کر کے پرتگال کی برتری 0-2 کر دی۔ رونالڈو نے 39ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول داغ کر ٹیم کو 0-3 کی مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ اس گول کے ساتھ ان کے ورلڈ کپ میں کل 10 گول ہو گئے، جو کسی بھی پرتگالی کھلاڑی کی طرف سے کیے گئے سب سے زیادہ گول ہیں۔

ازبکستان کی ٹیم پورے میچ میں جدوجہد کرتی نظر آئی۔ اٹلی کے سابق ورلڈ کپ فاتح فابیو کیناوارو کی نگرانی میں کھیل رہی ٹیم پرتگال کے جارحانہ کھیل کا مقابلہ نہ کر سکی۔

پہلے ہاف میں ہی پرتگال کو چوتھا گول ملا، جب ایک کارنر کے دوران گیند ازبکستان کے گول کیپر عبدووخید نیماتوف سے ٹکرا کر جال میں چلی گئی جس کے نتیجے میں وہ خود ہی گول کر گیا۔

دوسرے ہاف میں پرتگال نے دباو برقرار رکھا اور 87ویں منٹ میں رافیل لیاو نے شاندار گول کر کے اسکور 0-5 کر دیا۔

مقابلے کے بعد رونالڈو نے کہا، ’’میں بہت خوش ہوں، لیکن میرے لیے سب سے اہم ٹیم کی کارکردگی اور ہمارا اعتماد ہے۔ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پچھلے میچ کے مقابلے میں کافی سدھار کیا۔ ذاتی ریکارڈ اچھے لگتے ہیں، لیکن میرا ہدف ہمیشہ قومی ٹیم کو اس کے مقاصد تک پہنچانے میں مدد کرنا ہے۔‘‘

پرتگال نے اپنے پہلے میچ میں ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے خلاف 1-1 سے مایوس کن ڈرا کھیلا تھا، لیکن اس جیت کے ساتھ اس نے جاندار واپسی کی ہے۔

اب پرتگال کا آخری گروپ میچ ہفتے کو کولمبیا کے خلاف ہوگا۔ وہیں کولمبیا نے اپنے پہلے میچ میں ازبکستان کو 3-1 سے ہرایا تھا۔

مختصر اسکور

پرتگال 0-5 ازبکستان (کرسٹیانو رونالڈو 2، نونو مینڈیس 1، خودکش گول 1، رافیل لیاو 1)۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande