خواتین ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کی لگاتار چوتھی جیت، پاکستان کو 113 رن سے ہرایا
لیڈز، 24 جون (ہ س)۔ ایلیس پیری کی شاندار نصف سنچری اننگز اور مہلک گیند بازی کے دم پر آسٹریلیا نے منگل کی دیر رات خواتین ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے مقابلے میں پاکستان کو 113 رن سے کراری شکست دے کر لگاتار چوتھی جیت درج کی۔ اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے س
شاٹ کھیلتیں ایلیس پیری


لیڈز، 24 جون (ہ س)۔ ایلیس پیری کی شاندار نصف سنچری اننگز اور مہلک گیند بازی کے دم پر آسٹریلیا نے منگل کی دیر رات خواتین ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے مقابلے میں پاکستان کو 113 رن سے کراری شکست دے کر لگاتار چوتھی جیت درج کی۔ اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جگہ تقریباً پکی کر لی ہے، جبکہ پاکستان کو لگاتار چوتھی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 20 اووروں میں 7 وکٹ پر 199 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 13.4 اووروں میں محض 86 رن پر سمٹ گئی۔

آسٹریلیا کا آغاز جھٹکے کے ساتھ ہوا جب میتھ مونی بغیر کھاتہ کھولے آوٹ ہو گئیں، لیکن اس کے بعد ایلیس پیری اور جارجیا وول نے اننگز کو سنبھالتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 100 رن کی شراکت داری کی۔ پیری نے 48 گیندوں میں 71 رن کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں کئی دلکش شاٹس شامل رہے۔ جارجیا وول نے 39 رن کا تعاون دیا۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، لیکن وہ آسٹریلیائی بلے بازوں کو بڑا اسکور بنانے سے نہیں روک سکیں۔

200 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستان کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ دوسرے ہی اوور میں گل فیروزہ رن آوٹ ہو گئیں۔ پاکستان کی اننگز میں کل تین بلے باز رن آوٹ ہوئے، جس کی وجہ سے ٹیم کبھی مقابلے میں واپسی نہ کر سکی۔

ملیحہ علی نے 32 رن اور فاطمہ ثنا نے 17 رن بنائے، لیکن دیگر بلے باز آسٹریلیائی گیند بازوں کے سامنے ٹک نہ سکے۔

ایلیس پیری نے بلے کے بعد گیند سے بھی کمال دکھایا اور صرف ایک اوور میں 9 رن دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ صوفی مولینیو نے 6 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اینابیل سدرلینڈ نے بھی دو کامیابیوں کا سودا کیا۔

پاکستان کی ٹیم 86 رن پر ڈھیر ہو گئی اور آسٹریلیا نے مقابلہ 113 رن سے جیت لیا۔

اب آسٹریلیا کا اگلا مقابلہ ہندوستان سے ہوگا، جبکہ پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی جیت کی تلاش میں نیدرلینڈز کے خلاف میدان پر اترے گی۔

مختصر اسکور:

آسٹریلیا – 199/7 (20 اوور)

ایلیس پیری 71، جارجیا وول 39

نشرہ سندھو 2/33، سعدیہ اقبال 2/31

پاکستان – 86 آل آوٹ (13.4 اوور)

منیبہ علی 32، فاطمہ ثنا 17

صوفی مولینیو 2/6، ایلیس پیری 2/9

نتیجہ: آسٹریلیا 113 رن سے فاتح۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande