سپریم کورٹ نے تمل ناڈو میں 152 سپر اسپیشلٹی میڈیکل سیٹوں کے حوالے کرنے پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کیا
نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے تمل ناڈو میں 152 ان سروس سپر اسپیشلٹی میڈیکل سیٹوں کو آل انڈیا کوٹہ کے حوالے کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر مرکزی اور تمل ناڈو حکومتوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس بی وی ناگرتنا کی سربراہی والی تعطیل
سیٹ


نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے تمل ناڈو میں 152 ان سروس سپر اسپیشلٹی میڈیکل سیٹوں کو آل انڈیا کوٹہ کے حوالے کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر مرکزی اور تمل ناڈو حکومتوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس بی وی ناگرتنا کی سربراہی والی تعطیلاتی بنچ نے نوٹس کا حکم دیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ اگر سرکاری ڈاکٹر جدید طبی مہارت حاصل کر لیں تو وہ پرائیویٹ ڈاکٹروں کے مقابلے صحت عامہ کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ یہ درخواست تمل ناڈو میڈیکل آفیسرز ایسوسی ایشن نے دائر کی تھی۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 2025تا2026 تعلیمی سال کے لیے ریاست کی 152 خالی سپر اسپیشلٹی ان سروس سیٹوں کو آل انڈیا کوٹہ میں منتقل نہ کیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ یہ سیٹیں ان سروس ڈاکٹروں کے لیے تیسرے راو¿نڈ یا موپ اپ کونسلنگ تک مختص کی جائیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ سرکاری ڈاکٹر ان سیٹوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے نوٹ کیا کہ حاضر سروس ڈاکٹر مختلف قسم کی خدمات انجام دیتے ہیں۔ جہاں وہ ڈاکٹروں کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، وہیں تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں۔ اگر یہ سرکاری ڈاکٹر مہارت حاصل کر لیں تو اس کا براہ راست فائدہ سرکاری اسپتالوں اور عام مریضوں کو ہوگا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande