منی پور کے مختلف علاقوں سے منشیات فروش اور شدت پسند گرفتار
امپھال، 24 جون (ہ س)۔ منی پور کے مختلف حصوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں اور شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ اسی دوران تلاشی مہم کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک خاتون سمیت م
منی پور کے مختلف علاقوں سے منشیات فروش اور شدت پسند گرفتار


امپھال، 24 جون (ہ س)۔ منی پور کے مختلف حصوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں اور شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ اسی دوران تلاشی مہم کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک خاتون سمیت مجموعی طور پر آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

منی پور پولیس ہیڈکوارٹر نے بدھ کے روز بتایا کہ 23 جون کو منی پور پولیس نے ضلع تھوبل کے لیلونگ سامبروکھونگ کے تین رہائشیوں کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے تقریباً 80 گرام وزنی مشتبہ براؤن شوگر سے بھری دو صابن دانیاں برآمد کی گئیں۔ اس معاملے میں گرفتار تینوں منشیات فروشوں کی شناخت سوریا عرف نہا (37)، محمد تمیز الدین عرف سناٹومبا عرف نہاٹومبا (33) اور محمد سراف الدین عرف مامئی (31) کے طور پر کی گئی ہے۔

اسی روز سکیورٹی فورسز نے پورومپٹ تھانہ کے حدود سے شدت پسند تنظیم پری پاک (ریڈ آرمی) کے ایک خود ساختہ سارجنٹ میجر، کھیتریمایوم فرینسٹن سنگھ عرف ناناؤ عرف ایتھاٹ (40) کو گرفتار کیا۔ وہ ضلع امپھال ایسٹ کے ٹاپ کھونگنانگ مخونگ، میانگ لامبم لمپک کا رہائشی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ضلع امپھال ایسٹ کے شابونگکوک کے رہائشی اور آر پی ایف /پی ایل اے کے ایک فعال رکن نونتھونگبم انگو عرف کرشنا عرف یوہینبا (51) کی گرفتاری اور پوچھ گچھ کے بعد (جسے اس سے قبل گوا پولیس کی مدد سے منی پور پولیس نے جنوبی گوا کے کنکولم سے ضلع تھوبل کے لیلونگ تھانے میں درج ایک ایف آئی آر کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا) 22 جون کو ضلع تھوبل کے چنگڈومپوک، ہیروک پارٹ-II سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ اشیاء میں دو انساس رائفلیں، انساس رائفل کی نو میگزینیں، دو 9 ایم ایم پستول اور مختلف کیلیبر کے 163 زندہ کارتوس شامل ہیں۔

اس دوران پیر کے روز سکیورٹی فورسز نے ضلع امپھال ایسٹ کے پورومپٹ تھانہ کے تحت منوتھونگ علاقے سے محمد واحد الرحمٰن (35) کو گرفتار کیا۔ وہ اصل میں ضلع بشنوپور کے کواکتا کا رہائشی تھا اور حال ہی میں ضلع امپھال ایسٹ کے منتری پکھری میں رہائش پذیر تھا۔ اس کے قبضے سے تقریباً ایک کلو مشتبہ براؤن شوگر برآمد کی گئی۔

اسی روز ایک اور کارروائی میں منی پور پولیس نے سوریپا کے ایک فعال رکن کو، جو مبینہ طور پر جبری وصولی (بھتہ خوری) میں ملوث تھا، گرفتار کیا۔ اسے مورے بازار وارڈ نمبر 8، اے/پی پروابتی کالج میانگ امپھال ریلیف کیمپ سے پکڑا گیا، جہاں وہ قیام پذیر تھا۔ اس کی شناخت یومنام تھویبا میتئی (57) کے طور پر ہوئی ہے۔

ایک اور کارروائی میں 22 جون کو ہی سکیورٹی فورسز نے ضلع امپھال ویسٹ کے میانگ امپھال تھانہ کے تحت میانگ امپھال میبام ممانگ لیکائی علاقے سے سوریپا کے ایک فعال رکن یومنام جوئراج سنگھ عرف ایبومچا (36) کو گرفتار کیا۔ وہ ضلع امپھال ویسٹ کے یومنام ہوئیڈروم کھنیائی لیکائی کا رہائشی بتایا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande