امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں کے ہوٹلوں میں پیشگی بکنگ پر 30 فیصد تک رعایت
جموں،24 جون (ہ س)۔ سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں کے ہوٹلوں میں پیشگی بکنگ پر 30 فیصد تک رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ تین جولائی سے شروع ہونے والی یاترا کے دوران عقیدت مندوں کو جموں میں قیام کے لیے راغب کیا جا سکے۔ہوٹل صنعت سے وابستہ
Amarnath


جموں،24 جون (ہ س)۔

سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں کے ہوٹلوں میں پیشگی بکنگ پر 30 فیصد تک رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ تین جولائی سے شروع ہونے والی یاترا کے دوران عقیدت مندوں کو جموں میں قیام کے لیے راغب کیا جا سکے۔ہوٹل صنعت سے وابستہ افراد کے مطابق فی الحال یہ رعایت صرف ایڈوانس بکنگ پر دی جائے گی، تاہم اگر اس سے کاروبار کو فروغ ملتا ہے تو اسے فوری بکنگ پر بھی نافذ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ریلوے ٹیکسی یونین نے بھی مختلف خصوصی ٹور پیکیج متعارف کرائے ہیں، جن کے تحت سڑک کے راستے پہلگام اور بالتل جانے والے یاتریوں کو رعایتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سری نگر اور جموں کے درمیان وندے بھارت ٹرین سروس شروع ہونے کے بعد جموں میں قیام کرنے والے یاتریوں کی تعداد میں کمی کے خدشات کے پیش نظر ہوٹل مالکان اور ٹیکسی یونین نے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے ٹیکسی یونین کے صدر دیویندر چودھری نے بتایا کہ گزشتہ برس صرف تقریباً 30 فیصد یاتری جموں سے امرناتھ یاترا کے لیے روانہ ہوئے تھے، جبکہ زیادہ تر عقیدت مند براہ راست سری نگر پہنچ کر اپنی یاترا شروع کرتے ہیں۔

ادھر آل جموں ہوٹل اینڈ لاج ایسوسی ایشن کے صدر پون گپتا نے کہا کہ اس وقت ہوٹل صنعت شدید کساد بازاری کا شکار ہے اور جموں کے تقریباً 90 فیصد کمرے خالی پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل مالکان کو سالانہ امرناتھ یاترا سے کافی امیدیں وابستہ ہیں، اسی لیے یاتریوں کو متوجہ کرنے کے لیے پیشگی بکنگ پر 30 فیصد تک رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande