
ہریدوار، 24 جون (ہ س) ۔ منگل کی دیر رات شیام پور فلائی اوور پر ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں پانچ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ حادثے نے پورے علاقے میں صدمے کی لہر دوڑادی۔
اطلاعات کے مطابق 55 سالہ ویر سنگھ اپنی بیوی منجو اور پانچ سالہ پوتے شیوا کے ساتھ بائیک پر ہریدوار سے شیام پور جا رہے تھے۔ ان کی موٹر سائیکل شیام پور فلائی اوور پر اندھیرے میں کھڑی اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ تینوں شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی شیام پور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد ویر سنگھ، منجو اور شیوا کو مردہ قرار دیدیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک ٹریکٹر ٹریلر فلائی اوور پر کھڑا تھا، جو اندھیرے کی وجہ سے بائیک سوار کو نظرنہیں آیااورحادثہ کا شکار ہوگیا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس دل دہلا دینے والے حادثے نے ایک پل میں ایک خاندان کی خوشیاں چھین لیں۔ مقامی لوگوں نے فلائی اوور پر مناسب روشنی اور سڑک کے حفاظتی اقدامات کو مضبوط کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی