بوکارو ٹریژری گھوٹالہ: سی آئی ڈی کی خصوصی عدالت نے تین ملزمین کی درخواست ضمانت مسترد کردی
رانچی، 24 جون (ہ س)۔ سی آئی ڈی کی خصوصی عدالت نے بدھ کے روز انتہائی متنازعہ بوکارو ٹریژری گھوٹالہ معاملہ میں تین ملزمین کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ عدالت نے اکاونٹس برانچ کے ایس ایس آئی اشوک بھنڈاری، ہوم گارڈ ستیش کمار اور کاجل منڈل کی ضمان
ٹر


رانچی، 24 جون (ہ س)۔ سی آئی ڈی کی خصوصی عدالت نے بدھ کے روز انتہائی متنازعہ بوکارو ٹریژری گھوٹالہ معاملہ میں تین ملزمین کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ عدالت نے اکاونٹس برانچ کے ایس ایس آئی اشوک بھنڈاری، ہوم گارڈ ستیش کمار اور کاجل منڈل کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں راحت دینے سے انکار کردیا۔ اس سے قبل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں بوکارو خزانے سے تقریباً 11 کروڑ روپے کی مبینہ طور پر غیر قانونی نکاسی کی گئی تھی۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب بوکارو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے دفتر کے اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ نے تنخواہ کے فنڈز سے مشتبہ ادائیگیوں اور غیر قانونی طور پر نکاسی کا انکشاف کیا۔ اکاﺅنٹنٹ جنرل (اے جی) کی ایک رپورٹ کے بعد، ریاست کے محکمہ خزانہ نے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کا حکم دیا۔

ابتدائی تحقیقات میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کی تصدیق کے بعد، بوکارو میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ تفتیشی ایجنسیوں نے کارروائی کرتے ہوئے اکاونٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے مرکزی ملزم کوشل پانڈے کو گرفتار کر لیا اور اسے جیل بھیج دیا۔ اس کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع کیا گیا اور معاملہ میں ملوث دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ غیر قانونی نکاسی کا سلسلہ صرف بوکارو تک ہی محدود نہیں تھا۔ تفتیشی ایجنسیوں کو ہزاری باغ، چائباسا، رانچی اور رام گڑھ کے خزانوں سے مبینہ طور پر غیر قانونی نکاسی کے معاملات بھی ملے، جس سے پورے معاملے میں ریاست گیر مالیاتی گھوٹالے کا انکشاف ہوا۔ تحقیقاتی ادارے مختلف خزانوں میں سرکاری فنڈز کے غلط استعمال اور ادائیگیوں کے عمل میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے مسلسل شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔

خصوصی سی آئی ڈی عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد تینوں ملزمان فی الحال جیل میں ہی رہیں گے۔ معاملہ کی تفتیش اور عدالتی عمل جاری ہے۔ تحقیقاتی ایجنسیاں اس اسکینڈل کے دیگر پہلووں بشمول مالیاتی لین دین اور ممکنہ مجرموں کے کردارکی بھی تحقیقات کر رہی ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande