ہندوستان-برطانیہ سی اے ٹی اے نافذ ہو نے سے قبل گوئل 25سے27 جون تک لندن کا دورہ کریں گے
ہندوستان اور برطانیہ اس ہفتے لندن میں آزاد تجارتی معاہدے کو نافذ کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے نئی دہلی، 24 جون (ہ س) ۔ مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل 25سے27 جون تک لندن کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔ جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے)
گو


ہندوستان اور برطانیہ اس ہفتے لندن میں آزاد تجارتی معاہدے کو نافذ کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے

نئی دہلی، 24 جون (ہ س) ۔ مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل 25سے27 جون تک لندن کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔ جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے) کے نفاذ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہندوستان اور برطانیہ کے وزرائے تجارت اس ہفتے لندن میں ملاقات کریں گے۔ یہ معاہدہ 15 جولائی سے نافذ العمل ہونے کی تجویز ہے۔

اس دورے کے دوران، گوئل،پیٹر کائل، سکریٹری برائے تجارت اور کامرس، حکومت برطانیہ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔ یہ ملاقات معاہدوں پر عمل درآمد اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس دورے کے دوران، گوئل ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے صنعت کے رہنماو¿ں، سرمایہ کاروں اور کارپوریٹ نمائندوں کے ساتھ حکومت سے کاروبار (جی2بی) سطح کی کئی میٹنگوں میں حصہ لیں گے۔

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر انڈیا گلوبل فورم (آئی جی ایف) کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے، جہاں وہ کیپٹل، انوویشن اور یو کے-انڈیا مومنٹ کے موضوع پر بات کریں گے۔ یہ سیشن بھارت-برطانیہ سی ای ٹی اے کے آئندہ نفاذ کے تناظر میں عالمی کاروبار کے لیے ابھرتے ہوئے مواقع پر توجہ مرکوز کرے گا۔ گوئل ایچ ایس بی سی (گلوبل ٹریڈ سلوشنز) اور رالس-رائس سمیت سرکردہ عالمی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ الگ الگ بات چیت کریں گے، تاکہ ہندوستان میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری، صنعتی تعاون اور توسیعی مینوفیکچرنگ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

مرکزی وزیر یو کے-انڈیا بزنس کونسل (یو کے آئی بی سی) کے ایک کاروباری مکمل اجلاس اور انٹرایکٹو لنچ میں شرکت کریں گے۔ یہ تقریب بھارت-برطانیہ اقتصادی شراکت داری کے تحت تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ٹاٹا، ٹی سی ایس، ایچ ایس بی سی، پرڈینشیل، ڈی بیئرز اور بیکر میکنزی سمیت سرکردہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اور نمائندوں کو اکٹھا کرے گی۔

مزید برآں، ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور عالمی صنعت کے رہنماو¿ں کے ساتھ مشغولیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے، گوئل ایشیا ہاو¿س کے زیر اہتمام ایک خصوصی گول میز کی قیادت کریں گے۔ساتھ ہی جے پی مارگن ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، لیلائڈس، اسٹینلی مورگن اور اروپ سمیت سرکردہ بین الاقوامی مالیاتی اور صنعتی اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز، ہندوستان کی صنعتی مسابقت، سرمایہ کاری کے منظر نامے، اور عالمی سپلائی چینز کے ساتھ انضمام پر بات چیت میں حصہ لیں گے۔

تجارت اور سرمایہ کاری کا پروگرام ہندوستانی صنعتی وفد کے ساتھ خصوصی بات چیت کے ساتھ ساتھ برطانوی ہندوستانی کاروباری برادری اور جی ای ڈی یو جیسے عالمی تعلیمی گروپوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ گوئل کے دورے سے ہندوستان-برطانیہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور 2030 تک دو طرفہ تجارت میں 120 ارب امریکی ڈالرکے ہدف کو حاصل کرنے کے مشترکہ مقصد میں تعاون کی امید ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande