
نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔
دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر ہرش ملہوترا اور جمناپاروکاس بورڈ کے چیئرمین ارویندر سنگھ لولی نے بدھ کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کی پہلے سکھ اقدار کی توہین کرنے اور پھر رشوت کے ذریعے سکھ برادری اور قوم کو گمراہ کرنے کے لیے فرضی رپورٹ بنانے کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے بھگونت مان کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
ہرش ملہوترا نے کہا کہ چند ماہ قبل ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار بھگونت مان سکھ اقدار کی توہین کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔ سکھوں کے اعلیٰ ترین ادارے، سری اکال تخت صاحب کو شکایت موصول ہوئی اور اس نے ویڈیو کی دو سرکاری لیبارٹریوں سے جانچ کی، اور تحقیقات میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار بھگونت مان کو قصوروار پایا۔ چند روز قبل سری اکال تخت صاحب کے سنگھ صاحبان نے حکم نامہ جاری کیا کہ کسی بھی سکھ کو بھگونت مان سے کسی قسم کا رشتہ نہیں رکھنا چاہیے۔
ہرش ملہوترا نے کہا کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے بعد میں اکال تخت صاحب کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے اور بھگونت مان اس میں نہیں ہیں۔ پنجاب حکومت نے نجی لیب کی تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ ویڈیو میں سردار بھگونت مان نہیں تھے۔
دہلی بی جے پی کے صدر نے کہا کہ منگل کی رات کچھ ویڈیوز منظر عام پر آئیں، جس سے ہریانہ پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے پر مجبور کیا، اور خود لیب کے مالک نے بعد میں انکشاف کیا کہ یہ رپورٹ پنجاب پولیس کے دو افسران نے دباو¿ میں آکر تیار کی تھی اور دس لاکھ روپے کی رشوت دی تھی۔
ہرش ملہوترا نے سوال کیا کہ جب اکال تخت صاحب نے بھگونت مان کی ویڈیو کو سرکاری لیب سے جانچا تھا تو پنجاب حکومت نے نجی لیب سے اس کا حکم کیوں دیا؟ بھگونت مان نے سکھ اقدار کی توہین کی تھی، اور ملک بھر میں پنجابی برادری ان سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتی ہے۔
اروند رسنگھ لولی نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس سے گرووں کو ماننے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ یہاں تک کہ ممتاز وزراء ، وزرائے اعلیٰ اور عہدیدار اکال تخت کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ آج بھگونت مان اور عام آدمی پارٹی نے اسے چیلنج کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھگونت مان کو آج ہی سیدھا استعفیٰ دے دینا چاہیے، اور جن لوگوں نے وزیر اعلیٰ کی حمایت کی وہ سکھ برادری سے بھی معافی مانگیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ