
مﺅ، 24 جون (ہ س)۔ اتر پردیش میں مﺅ ضلع کے مدھوبن تھانہ علاقے میں غازی پور گاوں کے قریب سریو ندی میں بدھ کی صبح ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ دو بہنوں کے چھوٹے بھائی کو بچانے کی کوشش میں ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس اچانک رونما ہونے والے واقعہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور گاو¿ں میں کہرام مچ گیا ہے۔ معلومات کے مطابق پہلے گھر کا چھوٹا بھائی ندی میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں جا گرا اور ڈوبنے لگا۔ اسے بچانے کے لیے چھوٹی بہن نے فوری طور پر پانی میں چھلانگ لگائی اور بچے کو بحفاظت باہر نکالا تاہم اس دوران وہ خود تیز بہاو میں بہنے لگی۔چھوٹی بہن کو ڈوبتا دیکھ کر بڑی بہن نے اسے بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی لیکن وہ بھی تیز بہاو¿ کا شکار ہو گئی۔ یوں یکے بعد دیگرے دونوں بہنیں ندی کے بہاو¿ میں ڈوب گئیں جبکہ چھوٹا بھائی کسی طرح محفوظ رہنے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور غوطہ خوروں کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوپ کمار نے بتایا کہ دونوں بہنوں کی تلاش جاری ہے لیکن دریا کا بہاو¿ اور گہرائی بچاو¿ کی کارروائیوں کو مشکل بنا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan