جے این میڈیکل کالج کے شعبہ سائیکیاٹری کی جانب سے منشیات کے خلاف وسیع بیداری مہم کا آغاز
علی گڑھ, 24 جون (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ سائیکیاٹری نے علی گڑھ شہر اور یونیورسٹی کیمپس میں منشیات مخالف ایک وسیع بیداری مہم شروع کی ہے۔اس کے تحت آئندہ 27 جون کو فزیالوجی کے اشتراک سے دوپہ
بیداری


علی گڑھ, 24 جون (ہ س)۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ سائیکیاٹری نے علی گڑھ شہر اور یونیورسٹی کیمپس میں منشیات مخالف ایک وسیع بیداری مہم شروع کی ہے۔اس کے تحت آئندہ 27 جون کو فزیالوجی کے اشتراک سے دوپہر ایک بجے لیکچر تھیٹر-1 (ایل ٹی-1)، جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ایک خصوصی بیداری پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس کا مقصد طلبہ، اساتذہ اور عام لوگوں کو منشیات کی لت کے نقصانات، ابتدائی انتباہی علامات، بچاؤ کی تدابیر اور بروقت مداخلت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شعبہ سائیکیاٹری، پیرتا سنیچر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک نشہ کے علاج کا ایک خصوصی مرکز بھی چلاتا ہے، جہاں ماہرین کی نگرانی میں مفت ادویات، پیشہ ورانہ مشاورت اور نشہ سے نجات کی جامع خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande