مغربی بنگال کے مالدہ سرحد پر کشیدگی، لوگوں کو واپس بھیجنے کے معاملے پر بی ایس ایف اور بنگلہ دیش سیکیورٹی فورس آمنے سامنے
مالدہ، 20 جون (ہ س)۔ مغربی بنگال کے ضلع مالدہ کے ویشنو نگر علاقے کے سکھ دیو پور واقع بھارت-بنگلہ دیش سرحد پر ہفتہ کی علی الصبح اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب مبینہ بنگلہ دیشی دراندازوں کو واپس بھیجنے (پش بیک) کے عمل کے دوران صورتحال بگڑ گئی۔ ذرائع کے
مغربی بنگال کے مالدہ سرحد پر کشیدگی، لوگوں کو زبدستی بھیجنے کے معاملے پر بی ایس ایف اور بنگلہ دیش سیکیورٹی فورس آمنے سامنے


مالدہ، 20 جون (ہ س)۔ مغربی بنگال کے ضلع مالدہ کے ویشنو نگر علاقے کے سکھ دیو پور واقع بھارت-بنگلہ دیش سرحد پر ہفتہ کی علی الصبح اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب مبینہ بنگلہ دیشی دراندازوں کو واپس بھیجنے (پش بیک) کے عمل کے دوران صورتحال بگڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے دراندازوں کو جمعہ کی رات سرحد کے راستے بنگلہ دیش بھیجا گیا تھا، لیکن وہاں کی بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) نے انہیں اپنے علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

اس کے بعد سرحد پار بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور دوبارہ بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے۔ الزام ہے کہ اس دوران انہوں نے بھارتی سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے بی ایس ایف نے سخت موقف اختیار کیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس علاقے میں تقریباً 1200 میٹر سرحدی حصہ اب بھی خار دار تار (فینسنگ) سے محروم ہے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بار بار دراندازی اور زمین پر قبضے کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔

اس معاملے پر مقامی رکنِ اسمبلی راجو کرمکار نے کہا کہ ریاستی حکومت کی ہدایت پر دراندازوں کو واپس بھیجا جا رہا تھا، لیکن بنگلہ دیش اپنے شہریوں کو قبول نہیں کر رہا۔ دن بھر کشیدہ صورتحال کے بعد شام کے وقت حالات کسی حد تک معمول پر آ گئے، تاہم علاقے میں اب بھی چوکسی برتی جا رہی ہے۔

بی ایس ایف اور مقامی انتظامیہ پوری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ سرحدی علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande