بارہ سال میں ملک میں کئی بے مثال کام ہوئے، 25 کروڑ لوگ غریبی سے باہر آئے: منوہر لال
مرکزی وزیر نے مدھیہ پردیش کو 5,657 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیا، اندور-اجین گرین فیلڈ کوریڈور کا بھومی پوجن کیا بھوپال، 20 جون (ہ س)۔ مرکزی وزیر برائے ہاوسنگ اور شہری امور منوہر لال نے کہا ہے کہ ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی کے 12 سال
گرین فیلڈ پروجیکٹ کے بھومی پوجن پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر منوہر لال


گرین فیلڈ پروجیکٹ کے بھومی پوجن پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ


اندور میں گرین فیلڈ پروجیکٹ کا بھومی پوجن کرتے ہوئے مرکزی وزیر منوہر لال اور وزیر اعلیٰ


گرین فیلڈ پروجیکٹ کے بھومی پوجن پروگرام میں ہیلمٹ سیفٹی مہم کی شروعات کرتے ہوئے


گرین فیلڈ پروجیکٹ کے بھومی پوجن پروگرام میں مستفیدین کے درمیان امداد کی تقسیم کا آغاز کرتے ہوئے وزیر منوہر لال اور وزیر اعلیٰ


مرکزی وزیر نے مدھیہ پردیش کو 5,657 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیا، اندور-اجین گرین فیلڈ کوریڈور کا بھومی پوجن کیا

بھوپال، 20 جون (ہ س)۔

مرکزی وزیر برائے ہاوسنگ اور شہری امور منوہر لال نے کہا ہے کہ ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی کے 12 سال کے دورِ اقتدار میں کئی بے مثال کام ہوئے ہیں۔ ہندوستان نے آج دنیا کے ممالک کو قیادت فراہم کی ہے۔ ملک میں غریبوں اور ضرورت مندوں کو مفت مکانات، راشن اور گیس کنکشن دیے گئے ہیں۔ گزشتہ 12 سالوں میں ہندوستان میں 25 کروڑ لوگ غریبی سے باہر آئے ہیں۔

مرکزی وزیر منوہر لال ہفتہ کے روز مدھیہ پردیش کے اندور میں اندور-اجین گرین فیلڈ کوریڈور کے بھومی پوجن پروگرام کو خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے وراثت سے ترقی کی ترغیب دی ہے اور اسی کو مقصد بنا کر مدھیہ پردیش میں ترقیاتی کاموں کو رفتار دی جا رہی ہے۔ مرکزی وزیر منوہر لال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی قیادت میں اجین میں اسمارٹ سٹی کے بہترین کام ہوئے ہیں، یہ ایک قابلِ ستائش اقدام ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ایک دور اندیش سوچ رکھنے والے وزیر اعلیٰ ہیں، جو مدھیہ پردیش کو بہت آگے لے جائیں گے۔ ہماری ثقافتی وراثت کے بغیر ہمارا فخر صفر ہو جائے گا۔ اجین پورے ملک میں عقیدت کا ایک اہم مرکز بنے، اس کے لیے کام جاری ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کاشی میں وشوناتھ دھام، ایودھیا میں عظیم الشان شری رام مندر اور کیدارناتھ دھام میں ترقی کو نئی سمت دی ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ اندور، اجین اور سانویر سمیت دیگر شہروں کو 5 ہزار 657 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا تحفہ ملا ہے۔ یہ ریاست کے عوام کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ اندور کے پتیشور مہادیو سے بابا مہاکال تک پہنچنے کے لیے سیدھی سڑک کا بھومی پوجن ہوا ہے۔ یہ پروجیکٹ پیتھم پور کو نیماڑ خطے میں آگے دہلی-ممبئی اکنامک کوریڈور سے جوڑے گا اور خطے کے لیے اقتصادی خوشحالی کا ایک اہم راستہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کسانوں کے مطالبے پر اس کی اونچائی کم کی ہے، جس سے کسانوں کو بھی آمد و رفت میں فائدہ ملے گا۔ قدیم زمانے میں اس راستے سے سال بھر سادھو سنت اور عقیدت مند پیدل سفر کرتے تھے۔ گرین فیلڈ کوریڈور اجین-سانویر-اندور خطے کی ترقی کا نیا استعارہ بنے گا۔ یہ پروجیکٹ سنہستھ کے پیشِ نظر ریاست کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے۔ تقریباً 48 کلومیٹر طویل اس فور لین گرین فیلڈ کوریڈور کی تعمیر تقریباً 2 ہزار 935 کروڑ روپے کی لاگت سے کی جائے گی۔

پروگرام میں مرکزی وزیر اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سانویر اسمبلی حلقہ کے چندراوتی گنج میں اندور-اجین گرین فیلڈ کوریڈور کا بھومی پوجن کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف اسکیموں کے مستفیدین میں امداد اور سڑک سیکورٹی کے پیشِ نظر ہیلمٹ تقسیم کیے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ کوریڈور اندور کے پتر پربت علاقے سے شروع ہو کر اجین کے چنتامن گنیش مندر کے قریب سنہستھ بائی پاس تک پہنچے گا۔ اس سڑک کے بن جانے سے اندور اور اجین کے درمیان آمد و رفت زیادہ آسان اور تیز ہو جائے گی، ساتھ ہی سنہستھ میلے میں آنے والے لاکھوں عقیدت مندوں کو بڑی سہولت ملے گی۔ فتح آباد اور چندراوتی گنج اندور اور اجین کے درمیان تجارت و کاروبار کا بڑا مرکز رہے ہیں، گرین فیلڈ کوریڈور ترقی کا نیا استعارہ بنے گا۔ یہ سڑک اجین-اندور میٹروپولیٹن سٹی کے لیے ایک نئے سورج کے طلوع ہونے کے مانند ہے۔ اب اندور، اجین، دیواس، شاجاپور، دھار اور رتلام تک 16 ہزار مربع کلومیٹر میں پھیلے میٹروپولیٹن علاقے میں 6 ریلوے جنکشن، 2 ایئرپورٹ، 4 ہوائی پٹیاں اور 2 ہائی ویز شامل ہوں گے۔ سڑک کا راستہ، صنعت، تجارت، زراعت اور روزگار سمیت تمام شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اب فتح آباد کو ریلوے کے ڈبل ٹریک کا تحفہ بھی ملنے جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاست میں دو پہیہ گاڑی چلانے والوں کی زندگی کو محفوظ رکھنے کے لیے ریاستی حکومت نے ہیلمٹ سیفٹی مہم شروع کی ہے۔ سڑک حادثات کے وقت ہیلمٹ لوگوں کی جان بچانے میں خدائی کردار ادا کرتا ہے۔ اسی سلسلے میں اندور انتظامیہ کی جانب سے آج ہیلمٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

مرکزی وزیر منوہر لال اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت 42 ہزار سے زائد مستفیدین کے لیے 2 ہزار 548 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت کے مکانات کا بھومی پوجن کیا اور ریاست میں 992 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ 38 ہزار مکانات میں لوگوں کو داخلہ (گروہ پرویش) کرایا۔ اس کے ساتھ ہی 446 کروڑ کی لاگت سے 116 پروجیکٹوں کا افتتاح اور 310.82 کروڑ روپے کی لاگت کے 37 پروجیکٹوں کا بھومی پوجن بھی کیا۔ خطے کے 20 ہزار چھوٹے تاجروں کو سواندھی اسکیم کے تحت 51 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی۔ پروگرام میں امرت 2.0 اسکیم کے تحت سیور اور نکاسی آب کے پروجیکٹوں کا افتتاح ہوا اور فائر بریگیڈ کے 36 اسٹیشنوں کے لیے گاڑیاں اور آلات فراہم کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سناتن ثقافت میں گائے (گئو ماتا) قابلِ احترام ہے، یہ ہمیں اپنی ثقافت پر فخر کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ریاستی حکومت نے ورنداون گاوں اور گیتا بھون تیار کرنے کا عزم کیا ہے۔ کسان بہبود سال 2026 میں ریاستی حکومت نے کسانوں کے حق میں کئی فیصلے کیے ہیں۔ مدھیہ پردیش نے کسانوں سے سب سے زیادہ گندم خریدنے کا قومی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ریاست کے پونے 14 لاکھ کسانوں سے گندم حاصل کر کے 2625 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے ادائیگی کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے 12 سالہ دورِ حکومت میں ہندوستان نے ملک اور دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔ وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی رہنمائی میں مدھیہ پردیش سب سے پہلے نکسل واد سے پاک ہونے والی ریاست بنا ہے۔ نکسل ازم کا خاتمہ کر کے ہم نے ہتھیار ڈالنے والوں کو سماج کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کا کام کیا ہے۔ آج ملک بھر سے نکسل واد کا صفایا ہو چکا ہے۔ حکومتِ ہند ملک کے اندرونی حصوں اور سرحدوں کو محفوظ رکھ رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande