
پلامو، 20 جون (ہ س)۔ پلامو ضلع ہیڈکوارٹر میدینی نگر کے سٹی تھانہ علاقے میں بارالوٹا کے رہنے والے پی ایچ ای ڈی ٹھیکیدار سنجے تیواری عرف گڈوکو ہفتہ کی صبح مندر سے گھر واپس آتے ہوئے گولی مار دی گئی۔ واقعہ پانکی روڈ پر جی ایل اے کالج کے قریب پیش آیا۔ ان کے بھتیجے پریتم تیواری نے اس واردات کو انجام دیا۔ واقعہ کی وجہ زمینی تنازعہ بتایا جاتا ہے۔ انہیں میدینی رائے میڈیکل کالج اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ انہیں سینے میں گولی لگی تھی۔ ایکسرے رپورٹ میں گولی کے پھنسے ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔
ایم ایم سی ایچ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سنجے تیواری کو بہتر علاج کے لیے ریفر کردیا گیا۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ کپل چودھری نے بتایا کہ واقعہ کے پیچھے زمینی تنازعہ تھا۔
والد لو تیواری کے مطابق خریدی گئی 22 ڈیسیمل اراضی پر تنازعہ ہے۔ جگناتھ تیواری اور ان کے بیٹے ستیش تیواری نے مقدمہ دائر کیا ہے۔ آج سماعت تھی۔ ستیش تیواری کا بیٹا پریتم صبح سے سنجے تیواری کو کئی بار فون کر رہا تھا۔ سنجے تیواری ہر ہفتہ کو کالی مندر جاتے ہیں اور پوجا کرتے ہیں۔ پریتم تیواری کو اس کا علم تھا۔ وہ تاک میں تھا اور اس نے واردات کو انجام دیا۔
واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور معاملے کی تفتیش کی۔ واقعہ کے بعد سے خاندان میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی عزیز و اقارب اور جاننے والوں کی بڑی تعداد ایم ایم سی ایچ پہنچ گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد