یوگا ایکسپریس میں سوار ہونے کے دوران لڑائی، ساتھی مسافروں کی پٹائی سے باغپت کا نوجوان ہلاک
نئی دہلی، 20 جون (ہ س)۔ شاہدرہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں چڑھنے کے دوران ہوئے جھگڑے نے ایک مسافر کی جان لے لی۔ پلیٹ فارم نمبر 3 پر یوگا ایکسپریس میں سوار ہونے کی کوشش کر رہے ایک نوجوان کے ساتھ مسافروں نے مبینہ طور پر مارپیٹ کی۔ اسے تشویشناک حالت میں
Crime


نئی دہلی، 20 جون (ہ س)۔ شاہدرہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں چڑھنے کے دوران ہوئے جھگڑے نے ایک مسافر کی جان لے لی۔ پلیٹ فارم نمبر 3 پر یوگا ایکسپریس میں سوار ہونے کی کوشش کر رہے ایک نوجوان کے ساتھ مسافروں نے مبینہ طور پر مارپیٹ کی۔ اسے تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

مرنے والے کی شناخت پنکج دھاما کے طور پر کی گئی ہے جو کہ اتر پردیش کے باغپتکا رہنے والا ہے۔ ریلوے پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ پنکج دھاما یوگا ایکسپریس میں سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس دوران دیگر مسافروں کے ساتھ اس کا جھگڑا ہو گیا۔ الزام ہے کہ تنازعہ بڑھنے پر کچھ لوگوں نے پنکج دھما پر گھونسوں اور لاتوں سے حملہ کردیا۔ شدید زخمی پنکج کو فوری طور پر گرو تیغ بہادر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے بتایا کہ بھارتیہ نیائے سنہتا(آئی پی سی) کی دفعہ 105 اور 3 (5) کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ جائے وقوعہ اور ریلوے اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے تاکہ جھگڑے میں ملوث افراد کی شناخت کی جاسکے۔ ریلوے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تمام زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ وہ فی الحال اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جھگڑ ا کس وجہ سے ہوا اور اس میں کتنے لوگ ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande