کار پر فائرنگ کرکے سابق پردھان کا قتل، بھائی شدید زخمی
۔موجودہ پردھان پر قتل کا الزام آگرہ، 2 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے آگرہ ضلع میں پردھانی الیکشن پر چل رہی رنجش میں سابق پردھان کی کار کو گھیر کر تابڑتوڑ فائرنگ کرکے سابق پردھان کا قتل کر دیا گیا۔وہیں ،سابق پردھان کا بھائی شدید زخمی ہے اور زیر علاج
AGRA-Ex-PRADHAN-SHOT-DEAD


۔موجودہ پردھان پر قتل کا الزام

آگرہ، 2 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے آگرہ ضلع میں پردھانی الیکشن پر چل رہی رنجش میں سابق پردھان کی کار کو گھیر کر تابڑتوڑ فائرنگ کرکے سابق پردھان کا قتل کر دیا گیا۔وہیں ،سابق پردھان کا بھائی شدید زخمی ہے اور زیر علاج ہے۔ خاندان نے اس واقعہ کے لیے گاؤں کے موجودہ پردھان کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

اتر پردیش کے آگرہ ضلع میں پیر کی رات تقریباً 9:30 بجے گاؤں شاہ پور گجر، چتراہٹ تھانے کے رہنے والےدو حقیقی بھائی اونیش یادو (50) اور اپیندر یادو عرف ملک یادو (45) ولد کتاب سنگھ ، آگرہ سے بذریعہ کار جیت پور کی طرف جا رہے تھے۔ راستے میں، جیت پور تھانہ علاقے کے گاؤں پیام پورہ کے قریب، ایک کار اور موٹر سائیکل نے گاؤں کے سابق پردھان اونیش کی کار کا پیچھا کیا اور اسے گھیر لیا، جس سے کاربے قابو ہوکر رک گئی۔

جیسے ہی کار رکی، حملہ آوروں نے گاؤں کے سابق پردھان کی کار پر گولی چلا دی، جس سے اونیش اور اس کے بھائی اوپیندر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس فائرنگ کے مقام پر پہنچی اور زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر، جیت پور پہنچایا، جہاں اونیش یادو کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ اوپیندر یادو آگرہ کے ایس این میڈیکل کالج میں زیر علاج ہیں۔ متوفی اونیش کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے آگرہ کے ایس این میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔ اونیش نے 2016 میں شاہ پور گجر کے گاؤں کے پردھان رہ چکے ہیں۔

اس واقعہ میں اندرراج سنگھ یادو ولد راجویر سنگھ، چھوٹا بیٹا اندرراج سنگھ ساکن گائوں شاہ پور گرجر وغیرہ پر فائرنگ کا الزام ہے جس میں سابقپردھان اونیش کی موت ہو گئی اور اس کا بھائی اوپیندر شدید زخمی ہو گیا۔ متوفی اونیش یادو سال 2016 میں شاہ پور گرجر کے پردھان تھے، اس وقت اندرا راج یادو کی بیوی سنیتا دیوی گاؤں شاہ پور گجر کی پردھان ہیں۔

متوفی اوپیندر یادو کے بھتیجے ٹنکو نے بتایا کہ اس کے چچا کا گاؤں کے دوسرے فریق کے اندرراج یادو کے ساتھ جھگڑا تھا۔ اس جھگڑے کی وجہ سے اس کے چچا اور اس کے گھر والے گاؤں میں نہیں رہتے ہیں۔ وہ جیت پور میں مکان میں رہتے ہیں۔ پیر کی شام کو چچا اونیش اور اپیندر آگرہ میں سماعت کی تاریخ میں شرکت کے بعد شاہ پور گاؤں واپس آ رہے تھے۔ گاؤں میں کھیتی باڑی کے کام کا جائزہ لینے کے بعد، وہ رات کو گاڑی سے جیت پور واپس چلے گئے۔ اس دوران مخالف گروپ اندرراج یادو کی طرف سے ان کی کار پر فائرنگ کر کے ان کے چچا کو ہلاک کر دیا۔

پوسٹ مارٹم ہاؤس پہنچے گاؤں والوں نے بتایا کہ 24 جنوری 2025 کوانتخابی رنجش میں اوپیندر عرف ملک کے ساتھ ملزم اندرراج فریق کے ذریعہ راستے میں روک کر مارپیٹ کی گئی اور پیٹ کے نیچے گولی مار دی تھی ۔ اس واقعہ کے سلسلے میں اندرراج سنگھ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف باہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جس میں ایک ملزم وجے پرتاپ عرف رولی کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اس معاملے کے سلسلے میں متوفی اونیش اور اس کا بھائی اوپیندر پیر کو سماعت کے لیے آگرہ گئے تھے۔ دونوں فریقین کے درمیان پردھانی کو لے کر جھگڑا چل رہا تھا۔

منگل کو واقعہ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے، مشرقی زون کے ڈی سی پی ابھیشیک اگروال نے بتایا کہ پردھانی کو لے کر ہوئی رنجش میں قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) موصول ہوئی ہے اور مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ پولیس قانونی کارروائی کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande