اپنی سادگی اور انداز سے ایک بار پھر دل جیت لے گئے سنیل گروور
معروف اداکار اور کامیڈین سنیل گروور ایک بار پھر اپنی سادگی اور انداز کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اپنی بہترین مزاحیہ ٹائمنگ اور زمینی شخصیت کے لیے پہچانے جانے والے سنیل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس نے مداحوں کا دل جیت لیا۔ ویڈیو می
سنیل


معروف اداکار اور کامیڈین سنیل گروور ایک بار پھر اپنی سادگی اور انداز کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اپنی بہترین مزاحیہ ٹائمنگ اور زمینی شخصیت کے لیے پہچانے جانے والے سنیل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس نے مداحوں کا دل جیت لیا۔ ویڈیو میں، وہ دریا کے کنارے فٹ پاتھ پر بچھی ایک سادہ چٹائی پر رات کو آرام کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ان کے ارد گرد کئی یاتری بھی کھلے آسمان تلے آرام کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پس منظر میں بھکتی گیت 'جئے مہاکال' چل رہا ہے، جو پورے منظر کو ایک روحانی اور پرسکون ماحول فراہم کررہاہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سنیل نے اس کا کیپشن دیا، ”تارے زمین پر“۔بناکسی دکھاوا اور اسٹارڈم عام لوگوں کے ساتھ گھلتے ملتے ہوئے اداکار کے اس انداز کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے۔ مداح ان کی سادگی اور عوامی طرز زندگی کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب سنیل گروور نے اپنی سادہ شخصیت سے توجہ مبذول کروائی ہو۔ اس سے قبل ان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں وہ سڑک کے کنارے ہینڈ پمپ پر اپنے کپڑے خود دھوتے ہوئے نظر آئے تھے۔ اس طرح کی ویڈیوز اکثر یہ پیغام دیتی ہیں کہ، ان کی مقبولیت اور کامیابی کے باوجود، زمین سے جڑے رہناہی ان کی بنیادی خوبی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande