ویلکم ٹو دی جنگل کا دھماکہ خیز گانا ’دیوانے ہیں‘ جاری
اداکار اکشے کمار کی انتہائی متوقع فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کا ایک اور نیا گانا ’دیوانے ہیں‘ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ گانا فلم کے ان چنندہ ٹریکس میں سے ایک ہے، جس میں پوری اسٹار کاسٹ کو ایکجشن اور تفریحی ماحول میں دکھایا گیا ہے۔ اس گانے کی ریلیز کے ساتھ
Welcome-Jungle-been-released


اداکار اکشے کمار کی انتہائی متوقع فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کا ایک اور نیا گانا ’دیوانے ہیں‘ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ گانا فلم کے ان چنندہ ٹریکس میں سے ایک ہے، جس میں پوری اسٹار کاسٹ کو ایکجشن اور تفریحی ماحول میں دکھایا گیا ہے۔ اس گانے کی ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر اس کی چرچا شروع ہو گئی ہے۔

گانے کی سب سے خاص بات یہ رہی کہ اس میں اکشے کمار اور اداکارہ روینہ ٹنڈن طویل عرصے کے بعد اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئے۔ انہیں ڈانس کرتے اور ایک ساتھ جشن مناتے دیکھنا فلم شائقین کے لیے پرانی یادوں کو تازہ کرنے جیسا لمحہ رہا ۔ دونوں آخری بار 2004 میں فلم ”پولیس فورس: این انسائیڈ اسٹوری“ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

”دیوانے ہیں“ گانا امرتا فڑنویس اور آنند راج آنند نے گایا ہے۔ وکرم ناگی نے موسیقی ترتیب دی ہے، جب کہ آنند راج آنند نے گیت لکھے اور کمپوز کیے ہیں۔ اس کی پرجوش دھن اور جشن کا ماحول سننے والوں کو رقص کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ ملٹی اسٹارر فلم 26 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں سنیل شیٹی، دیشا پٹنی اور ارشد وارثی سمیت کئی بڑے ستارے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande