امریکہ ایران مفاہمتی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے ابتدائی مذاکرات کل سوئٹزر لینڈ میں ہوں گے
واشنگٹن ،18جون ( ہ س )۔ مفاہمتی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد امریکہ اور ایران کے نمائندے پاکستان، قطر اور دیگر متعلقہ ممالک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ کل برگن اسٹاک سوئٹزر لینڈ میں ملاقات کریں گے۔ سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان م
امریکہ ایران مفاہمتی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے ابتدائی مذاکرات کل سوئٹزر لینڈ میں ہوں گے


واشنگٹن ،18جون ( ہ س )۔

مفاہمتی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد امریکہ اور ایران کے نمائندے پاکستان، قطر اور دیگر متعلقہ ممالک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ کل برگن اسٹاک سوئٹزر لینڈ میں ملاقات کریں گے۔

سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی معاہدے پر دستخط کے بعد اس پر عمل درآمد سے متعلق ابتدائی مذاکرات سوئٹزر لینڈ کے برگن اسٹاک ریزورٹ میں ہوں گے۔

سوئس وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اور ایرانی نمائندے ثالثی کرنے والے ممالک پاکستان اور قطر سمیت دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق اس مرحلے پر اجلاس کے شیڈول اور تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات دستیاب نہیں ہیں۔واضح رہے کہ فرانس کے تاریخی ورسائی محل میں ہونے والا عشائیہ ایک بڑی سفارتی پیش رفت کا سبب بن گیا۔

وائٹ ہاو¿س کے عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر خود ذاتی طور پر دستخط کیے۔اس معاہدے پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی دستخط کیے ہیں اور یہ اب نافذ العمل ہو چکا ہے۔اس معاہدے کا مقصد جنگ کا خاتمہ ہے اور اس کے بعد معاہدے کے لیے جنیوا میں طے شدہ باضابطہ دستخطی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande