اسکریپ سے نکلنے والی چاندی پر ملازمین کی تھی نظر ، 581 گرام چاندی کے ساتھ تین گرفتار
ہریدوار، 17 جون (ہ س)۔ سڈکول پولیس نے سی ایم آر گرین کمپنی سے چاندی کی چوری کا معاملہ حل کرتے ہوئے کمپنی کے تین ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزمین سے 581.87 گرام مسروقہ چاندی برآمد کی ہے۔ پولیس کے مطابق 15 جون کو جوالا پور کے رہنے والے
اسکریپ سے نکلنے والی چاندی پر ملازمین کی تھی نظر ، 581 گرام چاندی کے ساتھ تین گرفتار


ہریدوار، 17 جون (ہ س)۔

سڈکول پولیس نے سی ایم آر گرین کمپنی سے چاندی کی چوری کا معاملہ حل کرتے ہوئے کمپنی کے تین ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزمین سے 581.87 گرام مسروقہ چاندی برآمد کی ہے۔

پولیس کے مطابق 15 جون کو جوالا پور کے رہنے والے رشی تیواری نے کمپنی سے چاندی کی چوری کے تعلق سے سڈکول پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ معاملے کی جانچ ایڈیشنل سب انسپکٹر انیل سینی کررہے تھے۔ تفتیش کے دوران پولیس نے کمپنی کے تین ملازمین سے پوچھ گچھ کی۔ ملزم نے چوری کا اعتراف کرلیا۔ ان کی اطلاع پر نیلے رنگ کا بیگ برآمد ہوا جو کمپنی کی دیوار کے قریب پھینکا گیا تھا۔ اس میں 581.87 گرام چاندی کپڑے کے بنڈل میں چھپائی گئی تھی۔

جائے وقوعہ پر پہنچے شکایت کنندہ رشی تیواری نے برآمد شدہ دھات کی شناخت کمپنی کی چاندی کے طور پر کی۔ جس کے بعد پولیس نے تینوں ملزمین کو حراست میں لے لیا۔ تحقیقات میں سامنے آنے والے حقائق کی بنیاد پر کیس کی متعلقہ دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

گرفتار ملزمین کے نام اور پتے دیپک ولد سکھویر ساکن رسول پور رتھولی، بلند شہر (موجودہ ساکن اشوک واٹیکا، ہری نگر کالونی، سڈکول، ہریدوار)، روی چوہان ولد مدن پال چوہان، ساکن روشن نگر، بڈاو¿نینٹ، کالونی ہریدوار کے طور پر بتائے گئے ہیں، کمل کمار ولد بھدیو سنگھ، ساکن شہباز پور، بجنور (موجودہ ساکن رامدھام کالونی، سڈکول، ہریدوار)۔ پولیس نے ان تمام کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان کر دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande